You are currently viewing سیرت النبی اور مہر نبو ت

سیرت النبی اور مہر نبو ت

آپ  کو جب نبوت عطا کی گئی تھی تو اس وقت جنگ کے بغیر تبلیغ کا حکم ہوا تھا اللہ تعالٰی نے فرمایا تھا کہ ان کافروں سے الجھیے مت بلکہ دامن بچائے رکھیے اور صبر کیجیے یہ حکم مکّہ کی زندگی تک رہا 

پھر ہجرت کے بعد اس طرح جنگ کرنے کی اجازت ملی کہ اگر مشرک جنگ کی ابتداء کریں تو مسلمان ان سے دفاعی جنگ کرسکتے ہیں،البتہ حرام(قابل احترام) مہینوں میں جنگ نہ کریں یعنی رجب،ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم میں کچھ مدت بعد جنگ کی عام اجازت ہوگئی یعنی کافروں کے حملہ نہ کرنے کی صورت میں بھی مسلمان ان سے اقدامی جنگ کریں اور کسی بھی مہینے میں جنگ کرسکتے ہیں

جب آپ  کو اللہ تعالٰی کی طرف سے جہاد کی اجازت مل گئی تو ١٢ ربیع الاول ٢ہجری میں پہلی بار حضور  جہاد کی غرض سے مدینہ سے روانہ ہوئے مدینہ سے نکل کر حضور اکرم  ودان کے مقام پر پہنچے یہ ایک بڑی بستی تھی اور ابواء کے مقام سے چھ یا آٹھ میل کے فاصلے پر تھی ابواء مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک گاؤں تھا اس غزوہ میں آپ  کے ساتھ صرف مہاجرین تھے حضور  قبیلہ بنی ضمرہ پر حملہ کرنے کے لیے تشریف لے گئے تھے آپ  کے ساتھ صحابہ٧٠ بنی ضمرہ کے سردار نے جنگ کے بغیر صلح کرلی صلح کا معاہدہ لکھا گیا اور آپ  واپس تشریف لے آئے اس طرح یہ حضور اکرم  کا پہلا غزوہ تھا اس کو غزوہ بنی ضمرہ کہا جاتا ہے اس غزوہ میں مسلمانوں کا جھنڈا سفید تھا اور یہ حضرت حمزہ کے ہاتھ میں دیا گیا تھا 

صلح کے معاہدے میں طے پایا تھا کہ یہ لوگ مسلمانوں کے مقابلے پر نہیں آئیں گے اور اللہ کے رسول  انہیں جب بھی بلائیں گے،انہیں مدد کے لیے آنا ہوگا اس غزوے میں مسلمانوں کو پندرہ دن لگے 

اس کے بعد غزوۂ بواط ہوا اس میں اسلامی لشکر میں دو سو مہاجرین تھے جھنڈا سفید رنگ کا تھا یہ ربیع الثانی ٢ہجری میں پیش آیا حضور اکرم  ایک تجارتی قافلے کو روکنے کے لیے روانہ ہوئے تھے اس قافلے کا سردار قریش کا سردار امیہ بن خلف تھا اس کے ساتھ قریش کے سو آدمی تھے قافلے میں دوہزار پانچ سو اونٹ تھے،ان پر تجارتی سامان لدا ہوا تھا 

جب حضور اکرم  اس غزوے کے لیے مدینہ سے روانہ ہوئے تو اپنا قائم مقام حضرت سعد بن معاذ کو بنایا مدینہ منورہ سے روانہ ہوکر آپ  بواط کے مقام پر پہنچے  یہ ایک پہاڑ کا نام ہے،اسی مناسبت سے اس غزوہ کا نام غزوہ بواط پڑا یکن بواط پہنچنے پر دشمنوں سے سامنا نہ ہوسکا،کیونکہ قریشی قافلہ مسلمانوں کے پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے رخصت ہوچکا تھا اس لیے حضور اکرم  جنگ کے بغیر ہی تشریف لے آئے 

جمادی الاولی کے مہینے میں غزوہ عشیرہ پیش آیا  اس مرتبہ بھی حضور اکرم  ایک قریشی قافلے کو روکنے کے لیے تشریف لے گئے وہ قافلہ ملک شام کی طرف جارہا تھا قریش نے اس قافلے میں اپنا بہت سا مال و اسباب شامل کررکھا تھا غرض مکّہ کے سبھی لوگوں نے اس میں مال شامل کیا تھا اس قافلے کے ساتھ پچاس ہزار دینار تھے ایک ہزار اونٹ تھے قافلے کے سردار ابوسفیان تھے(جو کہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے)   ستائیس آدمی بھی ہمراہ تھے 

حضور اکرم  نے مدینہ منورہ میں ابوسلمہ بن عبداللہ کو اپنا قائم مقام بنایا آپ  کے ساتھ ڈیڑھ سو کے قریب صحابہ کرام تھے مدینہ منورہ سے روانہ ہوکر حضور اکرم  عشیرہ کے مقام تک پہنچے اس غزوے میں بھی اسلامی جھنڈے کا رنگ سفید تھا،جھنڈا حضور اکرم  کے چچا حضرت حمزہ کے ہاتھ میں تھا 

اسلامی لشکر بیس اونٹوں پر سوار ہوا سب لوگ باری باری سوار ہوتے رہے عشیرہ کے مقام پر حضور اکرم  کو معلوم ہوا کہ قافلہ وہاں سے گزر کر شام کی طرف جاچکا ہے،چنانچہ حضور اکرم  پھر جنگ کے بغیر واپس تشریف لے آئے تاہم اس دوران بنی مدلج سے امن اور سلامتی کا معاہدہ طے پایا

اسی سفر میں حضرت علی کو ابوتراب کا لقب ملا یہ واقعہ اس طرح پیش آیا کہ آپ  نے ایک موقع پر حضرت علی اور حضرت عمار بن یاسر کو زمین پر اس طرح سوتے پایا کہ ان کے اوپر مٹی لگ گئی آپ نے حضرت علی کو پاؤں سے ہلایا اور فرمایا:

“اےابوتراب (یعنی اے مٹی والے) اٹھو “

آپ  غزوہ عشیرہ سے واپس آئے تو چند دن بعد ہی پھر ایک مہم پیش آگئی ایک شخص کرز بن جابر فہری نے مدینہ منورہ کی چراگاہ پر حملہ کردیا حضور اکرم  اس کی تلاش میں نکلے یہاں تک کہ سفوان کی وادی میں پہنچے یہ وادی میدان بدر کے قریب ہے اسی مناسبت سے اس غزوے کو غزوہ بدر اولی بھی کہا جاتا ہے کرز بن جابر مسلمانوں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی جاچکا تھا اس غزوے کے لیے نکلنے سے پہلے حضور اقدس  نے مدینہ منورہ میں اپنا قائم مقام حضرت زید بن حارثہ کو بنایا اس مرتبہ بھی جھنڈا سفید تھا جو حضرت علی کے ہاتھ میں دیا گیا تھا 

battle-chalo-masjid-com

اسی سال٢ہجری کے دوران قبلے کا رخ تبدیل ہوا اور اس وقت تک مسلمان بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز ادا کرتے رہے تھے 

قبلہ کی تبدیلی کا حکم ظہر کی نماز کے وقت آیا  ایک روایت میں یہ ہے کہ عصر کی نماز میں حکم آیا تھا   قبلے کی تبدیلی اس لیے ہوئی کہ حضور اکرم  نے یہ آرزو کی تھی کہ قبلہ بیت اللہ ہو   خاص طور پر یہ آرزو اس لیے تھی کہ یہودی کہتے تھے “محمد ہماری مخالفت بھی کرتے ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کرکے نماز بھی پڑھتے ہیں اگر ہم سیدھے راستے پر نہ ہوتے تو تم ہمارے قبلے کی طرف رخ کرکے نمازیں نہ پڑھا کرتے”

ان کی بات پر حضور اکرم  نے دعا کی کہ ہمارا قبلہ بیت اللہ ہوجائے اور اللہ تعالٰی نے یہ دعا منظور فرمائی  قبلے کی تبدیلی کا حکم نماز کی حالت میں آیا، چنانچہ آپ  نے نماز کے دوران ہی اپنا رخ بیت اللہ کی طرف کرلیا اور آپ  کے ساتھ ہی تمام صحابہ کرام نے بھی رخ تبدیل کرلیا یہ نماز مسجد قبلتین میں ہورہی تھی