You are currently viewing استقبال رمضان سے متعلق مسائل
istaqbal ramzan se mutaliq masail

استقبال رمضان سے متعلق مسائل

  • Post author:
  • Post category:Islam

استقبال رمضان سے متعلق مسائل

رمضان المبارک کا مہینہ تما م مسلما نو ں کے لئے رحمتو ں اور بر کتو ں والا ما ہ ہے  جس میں اللہ اپنی رحمت  سے خا ص کر م فر ما تے ہیں ۔ اس ما ہ میں اللہ نے روزے فر ض کر کے تقو ی اور پر ہیز گا ری کا کہا ہے اور نفس پر قا بو رکھنے کی تلقین کی ہے

رمضان المبارک کے استقبال سے متعلق کئی مسائل ہیں، جن میں سے چند اہم مسائل درج ذیل ہیں:

کیا رمضا ن کا چا ند نظر آنے پر سو رۃ ملک اور سو رۃ فتح پڑھنی چا ہیئے؟

دین میں ان با تو ں کا کو ئی ثبو ت نہیں ہے اور دین وہ ہی ہے جو قرآن اور سنت سے واضح ہے ہما رے پیا رے نبی حضرت محمد کی زندگی میں رمضا ن المبا رک بہت با ر آیا لیکن رسول اللہ ﷺ نے ایسی کو ئی سو رۃ نہیں پڑھی  افسو س کی با ت ہے کہ عو ام میں یہ با تیں مشہو ر ہیں کہ رمضا ن کا چا ند نظر آنے پر سو رۃ فتح پڑھنے سے سا رہ سال رزق ملے گا  یا سو رۃ ملک پڑھو ایسے بہت سے وظیفے اورذکر اذکار عوام کو بتا ئے جا تے ہیں جن کا دین سے کو ئی تعلق نہیں ہو تا صرف اور صرف بے دینی اور سنت سے بیزاری ہو تی ہے ۔

  1. رمضان کے استقبا ک میں کیا گھر کو سجا نا چا ہیے ؟

روزے کا آغاز ہو نے سے پہلے گھر کی اچھے طر یقے سے صفا ئی ستھرائی کر لینی چا ہیے وہ بھی اس با ت کا دھیا ن رکھتے ہوئے کہ فضو ل خرچی نہ ہو جیسا کہ لا ئٹ لگا نا قمقموں سے سجا نا ان سب کا استقبا ل رمضا ن سے کو ئی تعلق نہیں ہے گھر کی سجا وٹ پر بلا  ضرورت پیسہ نہ خرچ کر یں اُسی پیسے سے کسی غر یب کی مدد کر دیں راشن ڈلوا دیں تا کہ وہ روزہ رکھ سکیں اور آپ کو بھی اجر ملے رمضا ن عبادت کا ما ہ ہے اس میں ہر فضو ل لا یعنی اور لغو کا م سے پر ہیز کر یں اور صدقات وخیرات کر کے نیکیا ں سمٹیں اور اللہ کا قرب حا صل کر یں ۔

  1. استقبا ل رمضا ن میں اللھم سلمنئی الی رمضا ن وسلم لی وتسلمہ منی متقبلا یہ دعا پڑھنا جا ئز ہے ؟ 

 عبا دہ بن صا مت سے طبرانی میں روا یت ہے کہ  تر جمہ :اے اللہ مجھے رمضا ن کے لئے مختص کر دے اور رمضا ن کو میرے لئے مختص کر دے اور اسے میرے لئے قبو ل صو رت میں منظو ر فر ما

بطور دعا اسے پڑھ لیا جا ئے تو کو ئی حر ج نہین لیکن سنت سمجھ کر نہیں پڑھ سکتے کیو نکہ یہ حد یث ضحیف ہے اس لئے رمضا ن کے استقبا ل سے متعلق یہ دعا ثا بت نہیں

روزہ رکھنے کے کچھ احکام درج ذیل ہیں

  • طلوع فجر سے غروب آفتاب تک جان بوجھ کر کھانا پینا حرام ہے۔
  • جھوٹ بولنا، غیبت کرنا، چوری کرنا، اور دیگر گناہوں سے بچنا ضروری ہے۔
  • شوہر اور بیوی کے درمیان مباشرت حرام ہے۔
  • مسواک کرنا، آنکھوں میں سرمہ لگانا، اور غسل کرنا جائز ہے۔
  1. روزہ نہ رکھنے کی صورتیں

کچھ لوگوں پر روزہ رکھنا فرض نہیں ہوتا، جن میں بچے، بوڑھے، بیمار، اور سفر کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ عورتوں کے لیے حیض اور نفاس کی حالت میں روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔

  1. تراویح کا نماز

تراویح کی نماز رمضان المبارک کی خاص نماز ہے، جو عشاء کی نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ تراویح کی نماز 8 رکعت سے 20 رکعت تک پڑھی جا سکتی ہے۔

  1. زکوٰۃ کی ادائیگی

زکوٰۃ مال کی ایک مخصوص مقدار ہے، جو ہر مسلمان پر سال میں ایک بار ادا کرنا فرض ہے۔ رمضان المبارک زکوٰۃ کی ادائیگی کا بہترین وقت ہے۔

  1. رمضا ن کی دعا کے متعلق یہ دعا پڑھنا جا ئز ہے کہ نہیں؟

تر جمہ : اے اللہ اس مہینے میں مجھے عبا دات میں جدو جہد قوت و نشا ط عطا فر ما تھکا وٹ سستی اور نیند سے پنا ہ میں رکھ

یہ دعا رسو ل اللہ ﷺ نے نہیں سکھا ئی یہ ما ثو رہ اگر کو ئی بغیر سنت سمجھے اس دعا کو پڑھ لے توکوئی حر ج نہیں

  1. اعتکاف

اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں  عو رتیں گھروں میں اور مر د حضرات مسجد میں اعتکاف کی سنت اداکر تے  ہیں ۔ اعتکاف کے دوران لوگ دنیاوی کاموں سے الگ ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں اکیسو یں روزے کو بھی بیٹھ سکتے ہیں اور ست27 روزے کو بھی بیٹھ سکتے ہیں جسے ہی عید کا چا ند نظر آتا ہے اعتکا ف ختم ہو جا تا ہے ۔شب قدر

شب قدر رمضان المبارک کی ایک خاص رات ہے، جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ شب قدر کی رات میں عبادت کرنے کی بہت فضیلت ہے شب قدر میں ہی قر آن کا نز ول ہو ا اس رات بے شما ر عبا دت کر کے انسا ن اپنے گناہو ں کی معا فی ما نگ سکتا ہے اور دنیا اور آخرت کی کا میا بی و کا مرا نی حا صل کر سکتا ہے یہ سب تب ممکن ہے جب آپ اپنے حا لق و ما لک اپنے اللہ کو را ضی کر لیں تو اس سا ل کے رمضا ن میں اللہ کو را ضی کر نے کا عہد کر یں اور دوا کر یں کہ اے اللہ تو ہم سے سے را ضی رہے اور ہما را خاتمہ ایما ن پر کر نا ۔

  • علم حاصل کریں:رمضانالمبا رک کے دوران زیا دہ سے زیا دہ علم حا صل کر نے کی کو شش کریں جیسے کے دورہ قرآن جس میں آپ کو مکمل قرآن پا ک کی دوہرائی کر وائی جا تی ہے مختصر ترجمہ اورتفسیر کے ساتھ ،یہ سہو لت آنلا ئن بھی میسر ہے مختلف ادارے بھی یہ خدمت سر انجا م دے رہے ہیں اس کے علا وہ روزہ رکھنے کی بر کت اور فضا ئل کے با رے میں جا نیں تروایح کی نما ز پڑھنے کا طریقہ جا ننے کی کو شش کر یں اور دو سروں کو بھی سیکھا کر صد قہ جا ریہ کا کا م کر یں اور مز ید معلو ما ت کے لئے مختلف اسکالز کی کتا بو ں  کا مطا لعہ کر یں اوردیگر اسلا مک  ویب سائٹ   وزٹ کر یں
  • نیت کی تجدید کریں:رمضان کا آغاز  کر نے سے پہلے آپ نے عہد کر نا ہے کہ آپ تما م رمضان کے روزے رکھیں گے نما ز قرآن ذکر اذکا ر کی پا بند ی کر یں گے پو ری مہینہ رب کی رحمت کو سمیٹے گے اس ما ہ کی بر کتو ں سے بھر پو ر فا ئدہ اٹھا ئیں گے
  • معافی مانگیں اور صلح کریں:رمضان سے پہلے کسی سے بھی کوئی لڑائی جھگڑا ہو تو معافی مانگ لیں اور صلح کر لیں۔ روزے کی حالت میں دل میں کسی کے خلاف نفرت یا غصہ رکھنا درست نہیں ہے۔

افطاری و سحری کا منصوبہ بنائیں:  رمضان میں سحری اور افطاری  کا معمو ل بنا ئیں صحت مند اجزا کا استعمال کر یں ضروری سا ما ن کی خرید وفر وخت پر وقت کر لیں

قرض ادا کریں، صدقہ و خیرات دیں: رمضان سے پہلے  تما م قرض ادا کر دیں اور زیا دہ سے زیا دہ صد قات و خیرات کر یں کیو نکہ رمضا ن میں نیکیو ں کا ثو اب دگنا ہو جا تا ہے غر با اور مسکین لو گو ں کو ضرور یا د رکھیں اور اُن کی مدد کر یں

عید الفطر

عید الفطر رمضان المبارک کے اختتام پر منائی جاتی ہے۔ عید الفطر کے دن مسلمان نماز عید پڑھتے ہیں اور ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔

یہ رمضان المبارک کے استقبال سے متعلق کچھ اہم مسائل ہیں۔ اس مہینے میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان مسائل کا اہتمام کریں اور اس مہینے کی فضیلتوں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کریں۔