(دس مرتبہ)
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِيْ وَيُمِيْتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
ترجمہ:اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ،وہ اکیلا ہے ،اُس کا کوئی شریک نہیں ،اُسی کیلئے بادشاہت ہےاور اُسی کیلئے تعریف ہے، ،وہی زندہ کرتا اور وہی موت دیتا ہے، اُسی کے ہاتھ میں ساری بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
فائدہ:جو شخص مغرب اور فجر کی نماز بعد رخ پھیرنے اور پاؤں موڑنے سے پہلے دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لےاُس کیلئے ہر کلمہ کے بدلہ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ، دس گناہ مٹادیے جاتے ہیں اور دس درجے بلند کیے جاتے ہیں اور یہ کلمات اُس کیلئے ہر ناپسندیدہ چیز اور شیطانِ مردود سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں اور شرک کے علاوہ کسی گناہ کی مجال نہیں ہوتی کہ اُس کو ہلاک کرڈالے ، اور وہ (کلمات پڑھنے والا )لوگوں میں عمل کے اعتبار سے سب سے افضل ہوتاہے، سوائے اُس شخص کے جو اُس سے آگے بڑھ جائے یعنی اُس سے زیادہ یہ کلمات کہے۔
(مسند احمد :17990)
خلاصہ یہ ہے کہ اِس کلمے کو دس مرتبہ پڑھنے سے سات عظیم فضیلتیں حاصل ہوتی ہیں : (1) سو نیکیاں ۔ (2) سو گناہ معاف ۔(3) سودرجات بلند۔ (4) ہر قسم کی آفات سے حفاظت۔ (5) شیطان مردود سے حفاظت۔ (6) سوائے شرک کے کوئی گناہ اُس کو ہلاک نہ کر سکے گا ۔(7) وہ اُس دن سب سے افضل عمل کرنے والا ہوگا ۔ سوائے اُس شخص کے جو اُس سے بھی زیادہ پڑھے۔