اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ وَاَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَاَسْاَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ العَظِيْمِ فَاِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَآ اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَآ اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الغُيُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ هٰذَا الاَمْرَ خَيْرٌ لِّيْ فِيْ دِيْنِي وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ اَمْرِي فَاقْدُرْهُ لِي وَيَسِّرْهُ لِي ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيْهِ وَاِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ هٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِّيْ فِيْ دِيْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَعَاقِبَةِ اَمْرِيْ فَاصْرِفْهُ عَنِّي وَاصْرِفْنِيْ عَنْهُ وَاقْدُرْ لِيَ الخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ اَرْضِنِيْ بِہِ
ترجمہ:
یا اللہ ! میں آپ کے علم سے استخارہ کرتا ہوں اور آپ کی قدرت سے طاقت چاہتا ہوں اور آپ کے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ آپ قدرت رکھتے ہیں، میں قدرت نہیں رکھتا، آپ علم رکھتے ہیں میں علم نہیں رکھتا، بے شک آپ غیب کی باتوں کو خوب جاننے والے ہیں۔ یا اللہ ! اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کام میرے لئے بہتر ہے، میرے دین کے اعتبار سے بھی، میری دنیوی زندگی کے اعتبار سے بھی اور میرے انجام کار کے اعتبار سے بھی تو اسے میرے لئے آسان کر دیجئے، اور اس میں مجھے برکت عطا فرمائیے اور اگر آپ جانتے ہیں کہ یہ کام میرے لئے بُرا ہے، میرے دین کے اعتبار سے یا میری دنیوی زندگی کے اعتبار سے، یا میرے انجام کار کے لحاظ سے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لئے جہاں بھی بہتری ہو اس کو مقدر فرما دیجئے اور اس پر مجھے راضی بھی کر دیجئے (بخاری)
بہتر ہے کہ اہم کاموں کے لئے یہ عمل سات دن تک کیا جائے۔خط کشیدہ الفاظ هٰذَا الْاَمْرَ یعنی یہ کام کی ساتھ اپنی حاجت کا نام لے۔
نوٹ:۔ علم الاعداد کے ذریعہ استخارہ کروانے کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ، نہ ہی اس کو شرعاً استخارہ کہنا جائز ہے۔ نیز علم الاعداد کی بھی شریعت میں کوئی اصل نہیں بلکہ شرک کی ایک شکل ہے اس سے احتراز لازم ہے۔ دو رکعت نفل نماز ادا کریں اس کے بعد یہ دعا کریں