You are currently viewing خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کے استحباب کے بیان

خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کے استحباب کے بیان

عمرو ناقد، زہیر بن حرب، سفیان بن عیینہ، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کسی چیز کو ایسے پیار اور محبت سے نہیں سنتا جتنا کہ وہ اس نبی کی آواز کو کہ جو خوش الحانی کے ساتھ قرآن پڑھے۔

باب :فضائل قرآن کا بیان

حدیث نمبر:١٨٤٥

حدیث نمبر: ١٨٤٨

ابن اخی ابن وہب، عبداللہ بن وہب، عمر وبن مالک وحیوہ بن شریح، ابن الہاد اس سند کے ساتھ یہ حدیث اسی طرح نقل کی گئی ہے لیکن اس میں آپ ﷺ نے سمع کا لفظ نہیں فرمایا۔