You are currently viewing جمعہ اور سورہ یاسین کی تلاوت

جمعہ اور سورہ یاسین کی تلاوت

ہم مسلمان ہونے کے سبب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر نیا دن االلہ سبحان و تعالیٰ کے کرم کی وجہ سے آتا اور جاتا ہے تاہم جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ جمعہ المبارک اپنے فضائل و برکات کی وجہ سے عالم اسلام میں عظیم دن کی حیثیت اکھتا ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جمعہ کو ایک مقدس دن تصود کیا جاتا ہے

جمعہ کا مبارک دن وہ دن ہے جو خصوصی طور پر نماز جمعہ کے لئے مقرر ہے۔ نماز جمعہ مسلمانوں کی روح کو گرمانے والے افعال کا مجموعہ ہے  مثال کے طور پر نماز جمعہ میں دیا جانے والا خطبہ جمعہ کے دن کے ساتھ ہی وابستہ ہے  ہمارے پیارے آقا نے جمع کے دن کی عبادات اور تلاوت کلامپاک کی خصوصی فضت بیان فرمائی ہے

سورہ یاسین جسے یاسین شریف بھی کہا جاتا ہے قرآن پاک کی بہت فضیلت والی سورت ہے اسے قرآن پاک کا دل بھی کہا جاتا ہے یہ قرآن پاک کی 36ویں سورہ ہے سورہ یاسین  83 آیات پر مشتمل مکی سورت ہے  مکی سورہ سے مراد وہ سورت جو نبی کریم کی مدینہ ہجرت سے قبل مکہ میں نازل ہوئی۔ قرآن کریم کی اس سورہ کی خصوصی عظمت کی وجہ سے مسلمان اس کی کثرت سے اوت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کے فضائل کے ساتھ مل کر جمعہ کے روز اور بھی بڑھ جاتا ہے

سورہ یاسین اپنےے فضائل برکات اور فوائد کی بناء پر ایک اعلی’ مقام رکھتی ہے۔ تمام دنیا کے مسلمان خوف وخطرات، حادثات اور بیماریوں سے حفاظت اور حصول شفا کے لئے اس کی اوت کرتے ہیں اسکے علاوہ مخصوص اوقات میں اسکی تلاوت بطور وظیفہ گناہوں کی بخشش اور سکون قلب و ذہن کا باعث ہے

جمعہ کے روز سورہ یاسین کے فضائل

جمعہ کے روز سورہ یاسین کی تلاوت انسان کو اللہ سے جوڑتی ہے اور اسکے نفس کی پاکیزگی اور کی تازگی کا باعث بنتی ہے ج۔عہ کا دن بہترین دن ہے اس دن سورہ یاسین کی تلاوت بکثرت کرنی چاہئے تاکہ اسسورہ کی پرکتوں اور فضائل سے استفادہ حاصل کیا جا سکے

بہت سے مسلمان سورہ یاسین کی تلاوت جمعرات کی شب مغرب تا عشاء کے درمیان کرتے ہیں بہت سے ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور انڈیا میں مسلمان اس کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں  اس سورہ مبارک کی تلاوت کی محافل کے اہتمام کا مقصد اپنے اہل و عیال اور عزیز و اقارب کیلئے اللہ  تعالی  کی رحمت اور کرم کا حصول ہے

مختلف احادیث اور علمائے کرام کے مطابق یاسین شریف دعاوں کی قبولیت اور حاجات پوری کرنے کیلئے بھی پڑھی جاتی ہے اس لئے ج۔عہ کے دن اسکی تلاوت خصوصی اہمیت رکھتی ہے اسی وجہ سے کثیر تعداد میں مسلمان جمعہکے روز اس سورت کی تلاوت کرتے ہیں کیونکہ دعاوں اور حاجات کی قبولیت اور تکمیل کے امکانات حد درجہ تک بڑھ جاتے ہیں ۔ مسمان اس سورت کی تلاوت کرےے ہیں اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں

جمعہ مبارک میں سورہ یٰسین کی تلاوت کیسے کریں؟

سورہ یٰسین کی تلاوت کی تعداد اور اوقات کے لحاظ سے کوئی پابندی اور حد نہیں ہے۔ تاہم، جب مقدس واقعات اور حضور نبی کریم کی تاکید کی بات آتی ہے، تو کچھ اہم اصول اور ترجیحات ہیں۔

جمعہ مبارک پر یٰسین شریف پڑھنے کی نیت کریں۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق جمعہ کا دن غسل کریں۔

وضو کریں اور صاف ستھرا لباس پہنیں۔

اچھی خوشبو لگانا سنت نبوی  ہی لہٰذا سنت کے مطابق ہے خصوصاً جمعہ کے دن اسکا اہتمام کریں

ایک پُرسکون  جگہ تلاش کریں ترجیحا ایک صاف جگہ، اور تلاوت شروع کریں۔ بے آواز جگہ ہو تک اس کی آیات اور اس کے معانی پر غور کرنے کا موقع میسر ہو

3 سے 11 مرتبہ درود ابراہیمی سے تلاوت شروع کریں۔

بہت سے لوگ سورہ یٰسین کو طاق عدد میں ایک بار، تین بار یا 7 بار  پڑھتے ہیں۔

سورہ یٰسین کو 41 مرتبہ پڑھنا افضل، مفید اور کثرت سے رائج ہے

جمعہ مبارک کو سورہ یٰسین کی تلاوت ایک بہتر اور قیمتی روحانی عمل ہے جو آپ کی جمعہ کی عبادت کو مزید متعدد انعامات اور برکات سے پر کر سکتا ہے۔ اس خصوصی تلاوت سے آپ کا اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے گہرا تعلق قائم ہو سکتا ہے اور آپ کی عبادتیں حاجات اور دعائیں پوری ہو سکتی ہیں۔ اس مبارک دن کی تلاوت اور دعائیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے گناہوں کی بخشش کا باعث بنتی ہیں ہمیں چاہیے کہ کثرت سے اور خلوص دل کے ساتھ اس سورہ کی تلاوت کریں اور اس کی آیات پر غور کریں اور اس سورہ کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ سیکھیں۔ یہ ہمیں اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق گزارنے اور روحانیت کے سفر میں برکت عطا کرتا ہے۔