You are currently viewing حجاب

حجاب

کھاناپکانے والے پروفیشنل افراد سر پر ایک ٹکرا پہنتے ہیں جسے “سفید ٹوپی”کہتے ہیں۔آپریشن کرنے والے افراد یا جراح بھی سر پر ایک ٹکرا پہنتے ہیں جسے bouffant یا سرجیکل ٹوپیاں کہا جاتا ہے۔اور یہ ان کا یونیفارم ہوتا ہے۔پائلٹ بھی سروں کو ڈھانپتے ہیں اور ان کی ٹوپی aviator hat کہلاتی ہے۔پولیس والے سر کو جس چیز سے ڈھانپتے ہیں وہ costodian hat کہلاتا ہے۔اور یہ ان سب کے یونیفارم میں شامل ہوتا ہے۔

ور جب ایک مسلمان عورت ایک کپڑے سے اپنے سر کو ڈھانپتی ہے تو اسے “حجاب”کہا جاتا ہے۔یہ اس کے لۓ اس کے پیدا کرنے والے کی طرف سے ایک یونیفارم ہے کہ جب اسے غیر محروموں کے سامنے آنا ہو تو اسے پہنے یا اپنے سر کو ڈھانپے
ہ صرف ایک کپڑا نہیں ہے۔یہ تو رحمت کا حصار ہے،مسلمان عورت کا وقار ہے،اس کی حفاظت ہے،اس کے لۓ رحمت ہے ،اس کی حفاظت ہے،اس کا تحفظ ہے،اس کا نشان وفا و علامت بقا ہے،اور سب سے بڑھ کر مومن عورت کی پہچان ہےکہ جب وہ اسے پہنتی ہے تو دیکھنے والے پہچان لیتے ہیں کہ یہ شریف عورت ہے۔یہ پاک دامن ہے۔یہ وہی ایک ٹکڑا ہے کہ جب اسے پہن کر ایک عورت باہر نکلتی ہے تو اٹھنے والی نگاہیں بدل جایا کرتی ہیں،احترام سے جھگ جایا کرتی ہیں اور دیکھنے والا دل سے اس عورت کی عزت کرتا ہے۔