درود ماہی اردو ترجمہ کے ساتھ

اے اللہ دردو نا زل فر ما ہما رے حضرت محمد پر جو مخلو ق میں سب سے بہتر اور افضل البشر ہیں اور شفا عت فر ما نے والے ہیں روزہ قیا مت امتو ں کی اور درود نا زل فر ما ہما رے آقا حضرت محمد ﷺپر اور آل محمد ﷺ پر اپنی معلو ما ت کے برابر اور درود نا زل فر ما ہما رے آقاحضرت محمد ﷺ پر اور ہما رے آقا حضرت محمد ﷺ کی آل پر اور بر کت نا زل فر ما اور درود بھیج تما م نبیوں اور رسولوں پر اور درود بھیج تما م مقرر فر شتو ں پر اور اللہ کے تما م صا لح بندوں پر اور سلا متی نا زل فر ما بے حد وحسا ب اپنی رحمت سے اور اپنے فضل و کرم سے یا اکر م الاکر مین یا ارحم ارحمین یا قدیم یا دائم یا حی یا قیوم یا و تر یا احد یا صمد اے وہ ذات جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور نہ ہی اس کا کو ئی ہمسرہے یا ارحم ارحمین اپنی رحمت سے