You are currently viewing اسلام کے بڑے بڑے ارکان اور ستونوں کے بیان

اسلام کے بڑے بڑے ارکان اور ستونوں کے بیان

محمد بن عبداللہ ابن نمیر الہمدانی، ابوخالد یعنی سلیمان بن حیان الاحمر، ابومالک الاشجعی، سعد بن عبیدہ، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار، پابندی سے نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ ایک شخص نے راوی سے کہا کہ اصل حدیث میں الحج وصیام رمضان یعنی حج کا ذکر رمضان سے مقدم ہے راوی نے جواب میں کہا کہ نہیں صیام رمضان والحج ہے میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی طرح سنا ہے۔

کتاب: ایمان کا بیان

باب: اسلام کے بڑے بڑے ارکان اور ستونوں کے بیان میں