You are currently viewing  قرض لینے اور قرض ادا کرنے کا بیان

 قرض لینے اور قرض ادا کرنے کا بیان

ترجمہ:

ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہیں سلمہ بن کہیل نے خبر دی، کہا کہ میں نے ابوسلمہ سے سنا، وہ ہمارے گھر میں ابوہریرہ ؓ سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ  ایک شخص نے رسول اللہ  سے اپنے قرض کا تقاضا کیا اور سخت سست کہا۔ صحابہ ؓ نے اس کو سزا دینی چاہی تو آپ  نے فرمایا کہ اسے کہنے دو۔ صاحب حق کے لیے کہنے کا حق ہوتا ہے اور اسے ایک اونٹ خرید کر دے دو۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اس کے اونٹ سے  (جو اس نے آپ کو قرض دیا تھا)  اچھی عمر ہی کا اونٹ مل رہا ہے۔ آپ  نے فرمایا کہ وہی خرید کے اسے دے دو۔ کیونکہ تم میں اچھا وہی ہے جو قرض ادا کرنے میں سب سے اچھا ہو۔   یہی حدیث ایک اور روایت میں ہے   

ترجمہ: ہم سے مسدد نے بیان کیا، ان سے یحییٰ قطان نے، ان سے سفیان ثوری نے کہ مجھ سے سلمہ بن کہیل نے بیان کیا، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے کہ  ایک شخص نبی کریم  سے اپنا قرض کا اونٹ مانگنے آیا۔ تو آپ  نے صحابہ سے فرمایا کہ اسے اس کا اونٹ دے دو۔ صحابہ نے عرض کیا کہ قرض خواہ کے اونٹ سے اچھی عمر کا ہی اونٹ مل رہا ہے۔ اس پر اس شخص  (قرض خواہ)  نے کہا مجھے تم نے میرا پورا حق دیا۔ تمہیں اللہ تمہارا حق پورا پورا دے! رسول اللہ  نے  فرمایا کہ اسے وہی اونٹ دے دو کیونکہ بہترین شخص وہ ہے جو سب سے زیادہ بہتر طریقہ پر اپنا قرض ادا کرتا ہو۔

Leave a Reply