You are currently viewing حج کی نیت

حج کی نیت

مفرد بھی احرام با ندھنے کے بعد اس طر ح نیت کر یں اور متمتع بھی 8 ذی الحجہ کو احرام با ندھنے کے بعد ان الفا ظ میں نیت کر تے ہیں تر جمہ
: اے اللہ میں حج کا ارادہ کر تا ہو ں اس کو تو میرے لئے آسا ن کر دے اور مجھ سے قبول فر ما اور اس میں میری مدد فر ما اور اسے میرے لئے با بر کت فر ما اور میں نےحج کی نیت کی اور اللہ کےلئے اس کا احرام با ندھا

خو اہ عمرے کی نیت کر یں یا ں حج کی کم از کم ایک با ر تلبیہ کہنا لا زمی ہے اور تین با ر کہنا افضل ہے ترجمہ: میں حا ضر ہو ں اے اللہ میں حا ضر ہو ں ہا ں میں حا ضر ہو ں اور تیر ا کو ئی شریک نہیں میں حا ضر ہو ں بے شک تما م خو بیا ں اور نعمتیں تیرے لئے ہیں اور تیر اہی ملک بھی اور تیرا کو ئی شریک نہیں

8 ذی الحجہ منی کی طر ف روانگی کا سفر ہو تا ہے منی عرفا ت مزدلفہ وغیرہ کا سفر اگر ہو سکے تو پیدل ہی طے کر یں جب تک مکہ شریف پلٹیں گے ہر قدم پر ساتھ ساتھ کڑور نیکیا ں ملیں گی راستے پھر لبیک اور ذکر اذکا ر کی خو ب کثرت کر یں 

جو ں ہی منی شریف آئیں تو درود شریف پڑھ کر دعا کر یں تر جمہ اے اللہ یہ منی ہے تو مجھ پر وہ احسان فر ما  جو تو نے اپنے اولیا ء پر فر ما یا  8 ذی الحجہ  کی ظہر سے لے کر9 ذی الحجہ کی فجر تک 5 نما زیں آپ کو منی شریف میں ادا کر نی ہو تی ہیں  کیو نکہ اللہ پا ک کے پیا رے محبو ب رسول اکرم ﷺ نے ایسا ہی کیاتھا

فر ما ن رسول اللہ ﷺ ہے کہ جو شخص عرفے کی رات میں یہ دعائیں ہزار مر تبہ پڑھے تو جو کچھ اللہ سے ما نگے گا  پا ئے گا گنا ہ اور قطع رحمی کا سوال نہ کر ے دعا  یہ ہے تر جمہ : اول آخر ایک ایک با ر درود شریف پڑھ لیں

پا ک ہے جس کا عرش بلندی میں ہے پا ک ہے جس کی حکو مت زمین میں ہے پا ک ہے کہ وہ جس کا راستہ دریا میں ہے پا ک ہے وہ ک نا ر میں سلطنت ہے پا ک ہے وہ کہ جنت میں اس کی رحمت ہے پاک ہے وہ کہ قبر میں اسی کا حکم ہے پا ک ہے وہ کہ ہو ا میں جو رو حیں ہیں اسی کی ملک ہیں پا ک ہے وہ کہ جس سے آسما ن کو بلند کیا پا ک ہے وہ کہ جس نے زمین کو پست کیا پا ک ہے وہ کہ اس کے عذاب سے پنا ہ ونجا ت کی کو ئی جگہ نہیں مگر اسی کی طر ف

چلو عرفات چلتے ہیں وہاں حا جی بنیں گے ہم

گنہ سے پا ک ہو کے لو ٹکے جس دم چلیں گے ہم

ذی الحجہ نما زفجر مستحب وقت میں ادا کر کے لبیک اور ذکر ازکا ر میں مشغول رہیں اب دھڑکتے ہو ئے دل کے ساتھ میدان عر فات چلیں

راہ عر فا ت کی دعا:منی شریف سے نکل کر ایک با ر یہ دعا بھی پڑھ لیں ترجمہ :اے اللہ میرے اس صبح کو تما م صبحو ں سے اچھی بنا دے اور اپنی خو شنو دی سے قر یب کر اور اپنی نا خو شی سےدور کر اے اللہ میں تیری طر ف متو جہ ہو ااور تجھ پر میں نے تو کل کیا اور تیرے وجہ کر یم کا ارادہ کیا مجھے محروم نہ کر میرے سفر میں مجھے بر کت عطا کر عرفات میں میری حا جت پو ری کر بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

دوپہر کے وقت سو رہ اخلا ص کلمہ تو حید اور پھر دورد شریف یہ سب سو با ر پڑھنے کی بحکم حدیث بخشش کر دی جا تی ہے نیر اگر وہ تما م عر فا ت شریف والو ں کی سفا رش کر دے تو وہ بھی قبو ل کر دے جا ئے گی

دوسری دعا یہ کہ کلمہ تو حید 100 با ر پڑھیں تر جمہ : اے اللہ ہما رے سردار حضرت محمد ﷺ پر درود بھیج جس طر ح تو نے درود بھیجے ہما رے سردار حضرت ابراہیم ؑ پر اور ہما رے سردار ابرا ہیم ؑ کی آل پر بے شک تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے اور ہم پر بھی ان کے ساتھ

اللہ اکبر وللہ الحمد تین با ر پھر کلمہ تو حید ایک با ر اس کے بعد یہ دعا تین با ر پڑھیں تر جمہ : اے اللہ مجھ کو ہدایت کے ساتھ رہنما ئی کر اور پا ک کر اور پر ہز گا ری کے ساتھ گنا ہ سے محفو ظ رکھ اور دنیا اور آخرت میں میری مغفر ت فر ما

میدان عرفا ت میں کھڑے کھڑےدعا ما نگنا سنت ہے یا د رہے کہ حا جی کو نما ز مغرب میدان عرفا ت میں نہیں پڑھنی بلکہ عشا کے وقت مز دلفہ مغرب اور عشا ملا کر پڑھنی چا ہیئے

جب غروب آفتا ک کا یقین ہو جا ئے ہو عرفا ت شریف سے جانب مز دلفہ شریف چلیں راستے بھر ذکر درود اور لبیک کی تکرار رکھیں کل میدان شریف میں حقوق اللہ معا ف ہو ئے اب حقو ق العبا د معا ف فر ما نے کا وقت ہے

مغرب اور عشا ملا کر پڑھنے کا وقت :

یہا ں آپ کو ایک ہی اذان اور ایک ہی اقا مت سے دو نما زیں ادا کر نی ہیں لہذا اذان اور اقا مت کے بعد مغر ب کے تین فر ض ادا کر لیں سلا م پھیرتے ہی فو را عشا کے فر ض پڑھیں پھر مغرب کی سنتیں اس کے بعد عشا کی سنتیں اور وتر ادا کر یں

دعوت اسلا می کی اپیپ حج و عمرہ سے اقتبا س