You are currently viewing دعائیں
supplications

دعائیں

مسجد میں داخل ہو نے کی دعا :

میں شیطا ن مر دورد سے عظمت والے اللہ کی اس کے کر یم چہرےاور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ ما نگتا ہو ں اللہ کے نا م کے ساتھ اور درود وسلا م ہو رسول پر اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھو ل دے

مسجد سے نکلنے کی دعا :

اللہ کے نا م کے ساتھ اور درود وسلا م ہو رسول اللہ پر اے اللہ میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے اے اللہ مجھے شیطا ن مردود سر بچ کر رکھ

وضو سے پہلے کی دعا:

اللہ پا ک کے نا م کے ساتھ

وضو کے بعد کی دعا:

میں شہا دت دیتا ہو ں اللہ کے سوال کو ئی معبو د نہیں اس کو کو ئی شریک نہیں او میں گو اہی دیتا ہو ں محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں

سو رۃ فا تحہ کے بعد قر آنی دعا:

اللہ کے نام سے جو نہا یت مہر با ن بہت رحم کر نے والا ہے آپ کہہ دیں وہ اللہ ایک ہے اللہ بے نیا ز ہے اس کی کو ئی اولا د نہیں اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ اس کو کو ئی ہم پلہ ہے

رکو ع کی دعا:

پا ک ہے تو اے اللہ اے ہما رے رب اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ مجھے معا ف فرما دے

نما ز استخا رہ کی دعا:

اے اللہ بے شک میں تجھ سے تیرے علم کے ساتھ بھلا ئی طلب کر تا ہو ں اور تجھ سے تیری قدرت کے ساتھ طا قت طلب کر تا ہو ں اور تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کر تا ہو ں کیو نکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا اور میں نہیں جا نتا تو غیبو ں کو خو ب جا نتا ہے اے اللہ اگر تو جا نتا ہے کہ بے شک یہ کا م میرے لئے میرے دین کے لئے اور میرے معا ش اور میرے انجا م کا ر کے لحا ظ سے بہتر ہے تو اس کا میرے حق میں فیصلہ کر دے اور اسے میرے لئے آسا ن کر دے اور پھر میرے لئے اس میں بر کت ڈال دے اے اللہ اگر تو جا نتا ہے کہ بے شک یہ کا م میرے لئے میرے دین کے لئے اور میرے معا ش اور میرے انجا م کا ر کے لحا ظ سے بہترنہیں ہے تو اے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لئے بھلا ئی کا فیصلہ کر دے جہا ں بھی ہو اور پھر مجھے اس پر راضی کر دے