اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ غیب کا جاننے والا ہے پس اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ اور آیت کہ اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے نیز اسے اپنے علم سے نازل کیا اور نیز جو کچھ عورت اٹھاتی ہے اور وہ بچہ اسی کے علم سے جنتی ہے اسی کی طرف قیامت کا علم پھرتا ہے یحیی نے کہا کہ علم سے اعتبار سے ہر چیز پر ظاہر ہے اور ہر چیز پر علم کے اعتبار سے باطن
خالد بن مخلد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم نے فرمایا غیب کی پانچ کنجیاں ہیں، جنہیں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔ اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ رحم مادر میں کیا ہے، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب آئے گی، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس جگہ کوئی مرے گا اور اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب قائم ہوگی۔
صحیح بخاری
حدیث نمبر: ٧٣٧٩ حدیثِ صحیحہ