شیخ ابو زکریا یحییٰ بن ابی نصر صحراوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد فرماتے ہیں کہ ’’میں نے ایک دفعہ عمل کے ذریعے جنات کو بلایا تو انہوں نے کچھ زیادہ دیر کر دی پھر وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ’’جب شیخ سید عبدالقادر جیلانی، قطب ربانی قدس سرہ النورانی بیان فرما رہے
ہوں تو اس وقت ہمیں بلانے کی کوشش نہ کیا کرو۔‘‘ میں نے کہا وہ کیوں؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس میں حاضر ہوتے ہیں۔‘‘ میں نے کہا: ’’تم بھی ان کی مجلس میں جاتے ہو۔‘‘ انہوں نے کہا :’’ہاں! ہم مردوں میں کثیر تعداد میں ہوتے ہیں، ہمارے بہت سے گروہ ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے اور ان سب نے حضور غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاتھ پر توبہ کی ہے۔‘‘
(بهجة الاسرار، ذکر و عظه رحمة الله تعاليٰ عليه، ص۱