You are currently viewing ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ و قرانی وظیفہ

ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ و قرانی وظیفہ

صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

اللہ وہ ذات ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ، تمام مخلوق کا سنبھالنے والا ہے، نہ اس کو اونگھ دبا سکتی ہے اور نہ نیند(دبا سکتی ہے) اسی کے مملوک ہیں سب جو کچھ بھی آسمانوں میں (موجودات) ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں، ایسا کون شخص ہے جو اس کے پاس (کسی کی) سفارش کر سکے بدون اس کی اجازت کے، وہ جانتا ہے ان (موجودات) کے تمام حاضر اور غائب حالات کو اور وہ موجودات اس کے معلومات سے کسی چیز کو اپنے علم کے احاطہ میں نہیں لا سکتے، مگر جس قدر (علم دینا) وہی چاہے، اس کی کرسی (اتنی بڑی ہےکہ اس ) نے سب آسمان اور زمین کو اپنے اندر لے رکھا ہے اور اللہ تعالىٰ کو ان دونوں (آسمان اور زمین) کی حفاظت کچھ مشکل نہیں گزرتی، اور وہ ہی عالیشان اور عظیم الشان ہے۔

آیۃ الکرسی پڑھ کر پھر سورۂ مومن کی نیچے والی تین آیتیں صبح اور شام پڑھیں۔

صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں

یہ کتاب اتاری گئی ہے اللہ کی طرف سے جو زبردست ہے ہر چیز کا جاننے والا ہے ،گناہ بخشنے والا ہے اور توبہ قبول کرنے والا ہے،سخت سزا دینے والا ہے، قدرت والا ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اسی کے پاس سب کو جانا ہے۔

جو شخص آیت الکرسی پڑھ کر پھر سورۂ مومن کی مذکورہ آیات صبح کے وقت پڑھ لے تو اس دن ہر برائی اور تکلیف سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے وہ صبح تک ہر برائی سے محفوظ رہے گا