دن اور رات کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوی نسخہ صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں
اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لا شَرِيكَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشَّكْرُ
شام کو أَصْبَحَ کی جگہ آمسی کہے
ترجمہ : اے اللہ جو بھی نعمت میرے ساتھ یا آپ کی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ صبح کے وقت ہے وہ تنہا آپ ہی کی طرف سے ہے، ان میں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے لہذا تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں اور شکر گزاری آپ ہی کے لئے ہے
فضیلت: جو شخص صبح کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لے تو اس نے اس دن کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا اور جو شام کو پڑھ لے تو اس نے اس رات کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا اخرجہ ابوداود 4/318