You are currently viewing مصر کی تاریخی مسجد سے تین نمازیوں کی نماز تراویح نشر کرنے کی اجازت

مصر کی تاریخی مسجد سے تین نمازیوں کی نماز تراویح نشر کرنے کی اجازت

قاہرہ(این این آئی)مصری وزرات اوقاف اورمذہبی امور نے مشرقی قاہرہ کی تاریخی مسجد عمرو بن العاص سے صرف تین نمازیوں کی نماز تراویح ریڈیو نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت اوقاف کا کہنا تھا کہ تاریخی ماہ صیام کی روحانی مناسبت اور کرونا کی وبا کے خطرات کے تناظرمیں تاریخی مسجد عمرو ابن العاص سے صرف تین افراد امام اور مسجد کے دو دیگر ملازمین کو تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ تروایح وزارت مواصلات قرآن کریم ریڈیو کے تعاون سے ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائے گی۔وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ماہ صیام کے تیسرے عشرے کیقریب آنے اور ماہ صیام کی روحانی کیفیات سے مستفید ہونے کے لیے مسجد عمرو ابن العاص سے براہ راست نماز عشا اور تراویح نشر کی جائے گی تاہم اس میں امام سمیت تین نمازیوں کو نماز میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔وزارت مذہبی امور نے مسجد عمرو ابن العاص میں تراویح کے لیے منظور شدہ قاری اور حافظ قرآن کو قرات کے لیے مقرر کیا جائے گا۔مصر میں کرونا کی وبا پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ملک کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی پرپابندی عاید ہے۔ مساجد کی انتظامیہ کو تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی شرط کیساتھ مساجد میں آنیاور اذان دینے سمیت مساجد کی صفائی جیسے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔