روزے کی حا لت میں گلا خراب ہو نے کی صو رت میں سا دے پا نی کی بھا نپ لے سکتے ہیں ؟
مجبو ری میں دمہ کے مر یضوں کے لئے انھیلر لینا جا ئز ہے اس طر ح روزے کی حا لت میں پا نہ کی بھا نپ لینے کی شدید ضرورت پڑ جا ئے تو گنجا ئش ہے تا ہم بچنے کی کو شش کی جا ئے اس عمل کو رات کے لئے مو خر کیا جا ئے بھا نپ سے رگیں تنگ ہو نے کا امکا ن ہے شدید مجبو ری میں گنجا ئش ہے ورنہ عام طو ر سے نہیں ۔
روزنے کی حا لت میں بخا ر کا انجکشن لے سکتے ہیں کہ نہیں ؟
روزے کی حا لت میں بخا ر کا نجکشن لگا سکتے ہیں اس سے روزہ نہیں ٹو ٹے گا غذائی انجکشن نہیں لگا نے چا ہیئے جیسے گلو کو ز ڈرپ۔
روزہ کی حا لت میں کا ن کے قطرے ڈال سکتے ہیں ؟
روزہ کی حا لت میں کا ن میں ڈراپ ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے ۔
بیما ری کی حا لت میں ڈرپ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جا ئے گایا نہیں ٹوٹے گا ؟
ٹیکہ دو قسم کا ہو تا ہے ایک میں غذائی مواد ہے اس کے لگا نے سے روزہ ٹوٹ جا ئے گا اور دوسرے قسم کا ٹیکہ جس میں غذائی مو اد نہ ہو اس سے روزہ نہیں ٹو ٹے گا اس لئے روزے کی حا لت میں ٹیکہ لگا تے وقت پہلے ڈاکٹر سے ٹیکے کے با رے میں غذائی مواد ہو نے یا نہ ہو نے کا علم حا صل کر لیں ۔
روزے کی حا لت میں تو تھ بر ش پیسٹ اوربر ش کر سکتے ہیں ؟
دو قسم کا تو تھ پیسٹ آتا ہے ایک میں ذائقہ زیادہ اور ایک میں کم ہو تا ہے تو معمو لی ذائقہ والا تو تھ پیسٹ کر سکتے ہیں لیکن تیز اثر والے تو تھ پیسٹ سے بچیں روزہ کی حا لت میں سب سے افضل مسواک ہے کیو نکہ مسواک کر نے کی فضیلت وارد ہے اس سے اجر ملے گا
کھا نے بنا تے ہو ئے بحا لت روزہ آنکھو ں میں مرچیں لگیں تو آنکھو ں میں پا نی ڈال سکتیں ہیں؟
آنکھ میں پا نی ڈالنے میں کو ئی حر ج نہیں ہے اسی طر ح آنکھ کی دوا یعنی قطرات ڈالنے میں کو ئی حرج نہیں ہے اس سے روزہ پر اثر نہیں پڑے گا
روزہ کی حا لت میں انٹرنل سونو گرافی کر سکتے ہیں ؟
با ہری سو نی گرافی کا کو ئی مسلہ نہیں ہے اس سے روزہ نہیں ٹو ٹے گا لیکن داخلی سونو گر افی کی صورتیں ہو سکتی ہیں حلق یا شرمگاہ کے ذریعہ جو آلا ت واوزار اندر داخل کئے جا ئیں اگر ان میں غذائی مو اد اور محلو ل نہ ہو تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا اگر آلا ت کے ساتھ اس میں غذائی مو اد اور محلو ل شا مل ہے تو روزہ ٹوٹ جا ئے گا اس با ت کو ڈاکٹر سے کنفرم کر سکتے ہیں اور انٹرنل سو نو گر افی کے لئے بہتر ہے کہ اس عمل کو رات کے لئے مو خر لیں
روزے کی حا لت میں نا خن کا ٹ سکتے ہیں اور انجکشن لگو اسکتے ہیں ؟
روزہ کی حا لت میں نا خن کا ٹ سکتے ہیں اس سے روزہ نہیں ٹو ٹے گا اور وہ انجکشن جس میں غذائی مواد یعنی طا قت و قوت والا ما دہ نہ ہو جس کے لگا سے بھو ک مٹتی ہے تو وہ انجکشن لگا سکتے ہیں لیکن جس میں انجکشن میں غذائی مو اد ہو وہ نہیں لگا سکتے ہیں کیو نکہ اس کے لگا نے سے روزہ ٹوٹ جا ئے گا
روزے کی حا لت میں ا نیما کیا جا سکتا ہے ؟
جس میں قبض ہو اس کو انجکشن لگا یا جا تا ہے یا مقصد کے راستے سے پا ئپ کے ذریعے پیٹ تک دوا پہنچا ئی جا تی ہے روزہ کی حا لت میں اس عمل کو بعض اہل علم نے مفطر ما نا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ انیما سے روزہ نہیں ٹوٹے گا چو نکہ یہ کھا نے پینے کے قبیل سے نہیں ہے
اگر آنکھ میں انفیکشن ہو جا ئے تو کیا روزے کی حا لت میں آنکھ میں قطرے ڈال سکتے ہیں ؟
روزے کی حا لت میں آنکھ میں ڈراپ ڈال سکتے ہیں اس میں کو ئی حر ج نہیں ہے اور اس سے آپ کا روزہ نہیں ٹوٹے گا
اگر حمل کی حا لت میں خو ن جا ری ہو ئے تو کیا نما ز اور روزہ ہو سکتا ہے ؟
حا لت حمل میں اگر خون جا ری ہو جا ئے تو یہ خو ن فا سد ہے اس کو کچھ شما ر نہ کر یں اور اپنی نما زو روزہ جا ری رکھیں ہر نما ز کے وقت نیا وضو کر یں اور لنگو ٹ وپیڈ وغیرہ کا استعما ل کر یں تا کہ نما ز کے دوران خو ن کے گر نے سے حفا ظت ہو ۔
ایک نا بینا شخص ہے جو روزہ رکھنے کی استطا عت نہیں رکھتا ہے اس کے روزہ کا فد یہ کیا ہو گا جبکہ اس کی حا لت یہ ہے کہ خو د اس کا گزر بسر دوسروں کے تعاون سے ہو تا ہے ؟
جو آدمی روزے کی استطا عت نہ رکھتا ہو اور روزہ فدیہ بھی دینے کی طا قت نہ رکھتا ہو تو اس کے ذمے کچھ بھی نہیں ہے اللہ کا فر ما ن ہے :اللہ اپنے بندوں پر اس کی طا قت سے زیا دہ بو جھ نہیں ڈالتا روزہ کے علا وہ دوسری عبا دت انجا م دے سکتا ہے رمضا ن میں ان کی عبا دات کا انجا م دے
روزے کا فدیہ جو روزہ رکھے اس کو دیا جا ئے گا یا ں کسی کو بھی دے سکتے ہیں ؟
کسی کو بھی دے سکتے ہیں خواہ روزہ دار ہو یا ں غیر روزہ دار تا ہم اچھا بھلا آدمی ہو ،متقی وروزہ دارہو تو بہتر ہے
گھر کے ایسے بزرگ جن کی یا داشت کمزوراور وہ ذہنی کمزوری کی وجہ سے رمضا ن کے روزے کی ان کو کچھ سمجھ ہی نہ ہو تو کیا ان کی طر ف سے بھی فا یہ صو م دیا جا ئے گا ؟
جب عقل ما وف ہو جا ئے تمیز کی صلا حیت نہ رہے یعنی جنو ن لا حق ہو جا ئے جس کو ہم اپنی زبا ن میں پا گل کہتے ہیں یا ذہنی مریض ایسا ہو کہ کسی چیز کی پر واہ نہ ہو جیسے مجنو ن اور پا گل کو سمجھ نہیں آتی تب اس پہ کو ئی روزہ نہیں نہ قضا ہے نہ فدیہ ہے لیکن سمجھ بوجھ ہو سب کچھ لا شعوری طور پر ہو مثلا طہارت وغیرہ کا خیا ل نہ رکھ پا نا اور روزے کی طا قت بھی ہو تو اس سے روزہ رکھوایا جا ئے لیکن روزے کی طا قت نہ ہو تو فدیہ دیا جا ئے
والدین بیما ری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکیں تو کیا اولا د روزے کی قضا کر سکتی ہے یا ن فدیہ دے سکتی ہے ؟
جن کے والدین عمر دراز ہو ں یا ں دائمی مر یض ہو ں اور روزہ رکھنےکی استطا عت نہ رکھتے ہو ں تو ان کی طر ف سے کو ئی دوسرا روزہ نہیں رکھے گا بلکہ ہر روزے کے بد لے ایک مسکین کو فدیہ دینا ہو گا
اگر کو ئی شخص بیما ری کی وجہ سےروزہ رکھنے کی طا قت نہ رکھتا ہواور نہ ہی اس کے پا س فدیہ دینے کی رقم موجو د ہو تو ایسی صورت میں وہ کیا کر ے ؟
جو آدمی روزے کی طا قت نہیں رکھتا اور نہ ہی فد یہ دے سکتا ہے تو اس کے ذمے کچھ نہیں ہے اللہ کا فر ما ن ہے : تر جمہ “اللہ کسی کی جا ن کو اس کی طا قت سے زیا دہ تکلیف نہیں دیتا
تحفہ رمضا ن سے اقتسباس”