بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
ترجمہ: اللہ کے نام سے ابتداء کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین و آسمان میں نقصان نہیں پہنچاسکتی ، اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
صبح شام تین تین مرتبہ
فائدہ:اس دعا کے پڑھنے والے کے بارے میں حدیث میں یہ فضیلت بیا ن کی گئی ہےکہ ”لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ أَوْ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ“ اُسے اُس دن یا اُس رات کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔(مسند احمد:٤٧٤) ایک روایت میں ہے”لَمْ تُصِبْهُ فَجْأَةُ بَلَاءٍ حَتَّى يُصْبِحَ“ صبح ہونے تک اُسے کوئی ناگہانی آفت کا سامنا نہیں ہوگا۔(ابوداؤد:٥٠٨٨)