جمادی الاول میں کی جانے والی آسان نیکی
حضرت سیدناشیخ محی الدین ابن عربی رحمۃا للہ علیہ فرماتے ہیں ۔مجھے یہ حدیث پاک پہنچی تھی ۔ جوشخص ستر ہزار بار لا اله الا اللّٰہ پڑھے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے ۔اورجس کے لئے پڑھاجائے اس کی بھی مغفرت ہوجاتی ہے ‘‘۔میں نے اتنی مقدارمیں کلمہ طیبہ پڑھا ہوا تھا۔لیکن اس میں کسی کے لئے خاص نیت نہ کی تھی ۔ایک مرتبہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک دعوت میں شریک ہوا۔اس دعوت کے شرکاء میں سے ایک نوجوان کے کشف کا بڑا شُہرہ تھا۔کھانا کھاتے کھاتے وہ نوجوان رونے لگا۔میں نے سبب پوچھا تو اس نے کہا میں اپنی والدہ کو عذاب میں مبتلا دیکھتا ہوں۔میں نے دل ہی دل میں کلمے کاثواب اس کی ماں کو بخش دیا۔وہ نوجوان فوراً ہی مسکرانے لگا اور کہنے لگا۔اب میں اپنی ماں کوبہترین جگہ دیکھتا ہوں۔حضرت شیخ محی الدین ابن عربی فرمایاکرتے تھے ۔’’میں نے حدیث کی صحت کو اس نوجوان کے کشف کے ذریعے اوراس نوجوان کے کشف کی صحت کوحدیث کے ذریعے پہچانا‘‘
فضائل و مسنون اعمال:

اس مہینے کی کوئی خاص فضیلت و مسنون اعمال قرآن و سنت سے ثابت نہیں۔ لہٰذا جو مسنون اعمال عام دنوں میں کیے جاتے ہیں وہ اس ماہ بھی کر سکتے ہیں
ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھیں
اَللّٰھُمَ اَھِلّٰہُ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَاْمَۃِ وَ الْاِسْلَاْمِہ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی رَبِّیْ وَرَبُّكَ اللّٰہُ
ماہ جمادی الاول کے نوافل
جو شخص ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھ کر بعد نماز مغرب آٹھ رکعت نماز چار سلام کے ساتھ اس طرح ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص نو مرتبہ پڑھیں اور نماز مکمل کرے اس نماز کی بہت فضیلت ہے اللہ پاک اس نماز پڑھنے کی برکت سے انشاء اللہ نمازی کے تمام گناہوں کو معاف فرمادیں گے اور ہر قسم کی مشکلات و مصائب اور پریشانیوں سے نجات عطا فرمادیں گے
ماہ جمادی الاول میں کشادگی کے نوافل
ماہ جمادی الاول کی پہلی شب سے انتیسویں شب تک یعنی تمام ماہ بعد نماز ظہر چار رکعت نماز اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت الم نشرح تین مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں
دوسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت والتین تین مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت النصر تین مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص تین مرتبہ پڑھیں اور رکعت مکمل کریں اس طرح چار رکعت ادا کریں اور بعداز سلام پھیرنے کے ایک سو مرتبہ یہ درود شریف پڑھے
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیّ ِ الْاُ ّمِیّ ِ وَعَلٰی اٰلِہِ وَسَلّمُ تَسْلِیْمًا
اور ایک سو مرتبہ استغفار پڑھیں اور اپنی نیک حاجات طلب کریں
اس نماز کی بہت فضیلت ہے اللہ پاک اس نماز اور درود پاک اور استغفار پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرماتے ہیں اور ہر قسم کی مشکلات و مصائب سے نجات عطا فرماتے ہیں اورغیب کے خزانوں سے رزق عطا فرماتے ہیں
ماہ جمادی الاول کی پہلی شب سے پندرھویں شب تک بعد نماز عشاء چار رکعت نماز دو سلام کے ساتھ اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھیں ان شاء اللہ اس نماز کی برکت سے اللہ پاک آپ کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائیں گے اور روز قیامت بخشش و مغفرت فرمائیں گے اور دنیاوی تمام مشکلات سے نجات و خلاصی عطا فرمائیں گے
۔اللہ پاک سے دعا ہےکہ اللہ پاک اس ماہ مبارک کے نیک ایام کی ہمیں قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنی عبادت کے لئے قبول فرمائیں اور ہماری کی ہوئی عبادت کو قبول و مقبول فرماتے ہو ہوئے ہم سب کی بخشش و مغفرت فرمائیں اور اپنے فضل و کرم سے ہماری تمام نیک دینی و دنیاوی و دلی تمناؤں اور حاجات جو ظاہر ہیں انکو بھی اور جو پوشیدہ ہیں انکو بھی پورا فرمائیں۔آمین