You are currently viewing روزہ میں مفسد اور غیر مفسد امور سے متعلق مسا ئل
Issues related to corrupt and non-corrupt matters in fasting

روزہ میں مفسد اور غیر مفسد امور سے متعلق مسا ئل

حصہ دوئم

کسی  نے بغیر کھائےروزہ کی نیت کرلی کیا وہ اپنا روزہ مکمل کرے گا اگر کوئی مجبوری آجائےمثلا گرمی کی شدتسے روزہ مکمل کرنا مشکل ہو تو افطا ر کر سکتے ہیں ؟

جی وہ اپنا روزہ مکمل کرے گا ،روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا مسنوں ہے ،ضروری نہیں ہے اور کسی نے سحری نہیں کھائی تھی ،اس کو دوران روزہ کمزوری والی غشی لاحق ہوئی یا کوئی دوسری مجبوری درپیش ہو گئی جس سے روزہ توڑنے کی نوبت آجائے جیسےگرمی کی شدت بر داشت کنا مشکل ہو  گیا تو ایسی مجبوری میں افطا ر کر سکتے ہیں ، اللہ تعالی بندوں پر اس کی طاقت سے زیدہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔بہر حال فرض روزہ بغیر شرعی عزر کے نہیں توڑ سکتے ہیں لیکن نفلی روزہ بغیر عزر بھی توڑا جا سکتا ہے ۔عذر کے سبب فرض روزہ توڑا جائے گا اس کے بعد میں قضا کرنی ہو گی جبکہ نفلی روزہ توڑنے پر اس کی قضا نہیں ہے ۔

اگر علاج کے با وجود بلغم روزہ کی حالت میں گلے میں جاتا ہو تو اس سے روزہ باقی رہے گا ؟

بلغم پاک ہے اور جسم کے اندر کی چیز ہےوہ حلق میں چلا جائے گا اہل علم کے صحیح قول کی روشنی میں اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا تا ہم بلغم آنے پر کوششیہ ہو کہ اسے اندر نہ جا نے دیا جا ئے ، اسے باہر پھینکیں کیو نکہ بلغم بیماری کا سبب ہے ۔

حلت جنا بت میں فجر کی اذان ہو گئی اور ایک شخص نے روزے کی نیت پہلے سے کی ہوئی تھی فجر کے وقت غسل کر کے اس نے نما ز بھی اد ا کی تا کیا اس سے اس آدمی کا روزہ صحیح ہو گا یا روزے کے وقت نا پا کی میں ہونے کی وجہ سے روزہ فا سد ہو جا ئے گا ؟

روزہ اپنی جگہ درست ہے اور جنا بت والی نا پا کی کی حالت میں اذان ہو جا نے کی وجہ سے روزہ پر کوئی اسرنہیں پڑا ہے فجر سے پہلے رمضان کے روزہ کی نیت تھی ، یہ روزہ کے صحیح ہونے کے لئے کا فی ہے ۔

حامل عورت نے روزہ رکھا تو الٹیاں آگئیں ، طبیعت بہت خراب ہو گی ، ہسپتال لے کے جا نا پڑا ڈر پس بھی لگے اورروزہ بھی افطا ر کر لیا اس صو رت میں اس افطا رکئے ہو ئے روزے کی قضا کے ساتھ فدیہ بھی دینا ہو گا یا بس قضا کا فی ہے

حا ملہ عورت نے مجبوری کے تحت روزہ توڑا تھا اس لئے اس میں کو ئی حرج والی با ت نہیں اور اس صورت میں صرف روزہ قضا کر نا ہے فدیہ نہیں دینا ہے

روزے کے دوران نزلہ ہو نے کی صو رت میں نز لہ گلے اور نا ک میں آتا ہے کیا اس سے روزہ خراب ہو سکتا ہے؟

روزے کی حا لت میں نا ک سے پا نی  آئے یا حلق میں بلغم آئے تو دونو ں کو با ہر نکا ل دینا چا ہیئے اندر نہیں لے کر جا نا چا ہیئےتا ہم اگر نزلہ یا بلغم حلق سے نیچے اتر جا ئےتو تو اس سے روزہ نہیں ٹو ٹے گا کیونکہ یہ اند ر کی ہی چیز ہے یہا ں با ہر سے اندر کو ئی چیز داخل نہیں کی جا رہی ہے

وضو کر تے ہو ئے حلق میں پا نی چلا گیا اس کو نکا نے کے لئے منہ میں انگلی ڈالی اور قے آگیا اس سے کیا روزہ با قی رہے گا یا ں ٹوٹ جا ئے گا ؟

اگر وضو کر تے وقت غلطی سے حلق میں پانی چلا جا ئے تواس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جہا ں تک مسلہ ہے حلق میں پا نی چلے جا نے کی وجہ سے اس کو نکا لنے کے سبب الٹی ہو گئی تو اس میں تعمد پا یا جا تا ہے یعنی آپ خود الٹی نہیں ہو ئی بلکہ پا نی نکا لنے کی کو شش کی گئی چا ہے حلق میں انگلی ڈالی ہو یا ں نہ ڈالی ہو مگر کو شش تو کی گئی پا نی نکا لنے کی،یہ اپنے ارادے سے ہے اس لئے اس عمل سے روزہ ٹوٹ گیا اس روزے کی قضا کر لی جا ئے گی

بعض خواتین کا خیال ہے کہ روزے کی حا لت میں بے پردہ ہو نے سے روزہ ٹو ٹ جا تا ہے کیا ایسا خیا ل درست ہے ؟

روزے کی حا لت میں بے پردہ ہو نے سے روزہ نہیں ٹو ٹتا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ بے پردگی سے روزہ ٹو ٹ جا تا ہے وہ غلط خیا ل رکھتے ہیں ہا ں جہا ں روزہ ایک عظیم عبا دت ہےوہیں عورتو ں کے حق میں پر دہ بھی بہت اہم ہے ایک مسلما ن عورت کو گھر سے با ہر مکمل پر دے میں نکلنا چا ہیئے اور گھر میں تو اپنےمحرم کے سا منے چہرے کا پردہ نہیں ہے محرم سے چہرے کا پردہ نہ ہو نے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کہ عورت گھر میں مردوں کے ہو تے ہو ئے بلکل چست یا چھو ٹے اور شفاف لبا س لگا ئے عورتو ں کو وہا ں بھی لبا س کا خیا ل رکھنا چا ہیئےشو ہر کے پا س عورت چا ہے جیسے رہے اسمیں کو ئی مسلہ نہیں ہے

روزے میں ہو نٹو ں میں با م لگا سکتے ہیں ؟

جی ہا ں ہو نٹو ں میں با م لگا سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے اس کو اندر نہ لے کر جا یا گا ئے جیسے تھو ک نگلتے ہیں زبا ن کو اس سے بچا نا چا ہیئے یعنی معمو لی مقدار میں گنجا ئش بھر استعمال کر یں اور اس کو زبان سے مس نہ کریں کہ کہیں اس کا ذائقہ حلق کے اندر نہ جا ئے

ایک بہن کا سو ال ہے کہ آج روزے میں خود بہ خو د تین سے چا ر با ر قہ آگیا اور اسے یہ بھی معلو م تھا کہ خو دبخو د قے آجا ئے تو روزہ بر قر ار رہتا ہے اس لئے انہو ں نے روزہ قا ئم رکھا بعد میں ایک حد یث میں نظر پڑی جس میں ہے کہ رسولﷺ نے قے آنے سے روزہ تو ڑ دیا تھا اب وہ پر یشان ہے کہ اس کا روزہ ہو اکہ نہیں اور رسول اللہ ﷺ کا روزہ فرض تھا یا نفلی ؟

روزے کی حا لے میں قے کا مسلہ واضح ہے اگر جا ن بو جھ کر قے کیا ہے تو روزہ ٹوٹے گا اگر خو د بہ خو د آگیا ہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور یہ با ت بھی درست ہے کہ رسول اللہ نے قے آنے پر روزہ تو ڑ دیا تھا ابو الدردا نے بیا ن کیا کہ رسول اکرم ﷺکو جب قے ہو  اتو آپ نے روزہ تو ڑ دیا ( ابو داود2381)

ا ما م تر مذی نے تر مذی کی حدیث نمبر 720 کے تحت رسول اللہ ﷺ کے اس رو زے سے متعلق ذکر کیا ہے کہ ابو الدردا ثو با ن اور فضا لہ بن عبید سے مر وی ہے کہ آپ ﷺ نے قے کیا تو آپ کا روزہ ٹو ٹ گیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ نفلی روزے سے تھے قے ہو ا تو آپﷺ نے کچھ کمزوری محسو س کی اس لئے روزہ ٹو ڑ دیا  بہر کیف قے کا مسلہ یہ ہی ہے کہ بے شک روزہ نفلی ہو یا ں فر ضی اگر خو د قے آئے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اگر زبر دستی قے کر یں تو روزہ ٹو ٹ جا ئے گا

(تحفہ رمضا ن سے اقتبا س )