You are currently viewing قسموں کا بیان

قسموں کا بیان

یونس نے ابن شہاب سے، انہوں نے سالم بن عبدااللہ سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی انہوں نے کہا میں نے حضرت عمر بن خطاب سے سنا وہ کہہ رہے تھے رسول اللہ نے فرمایا بلا شبہ االلہ تعالی تمہیں اپنے آبا و اجداد کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے حضرت عمر نے کہا االلہ کی قسم جب سے میں نے رسول االلہ سے سنا کہ آپ نے اس سے منع فرمایا ہے میں نے نہ اپنی طرف سے نہ کسی کی پیروی کرتے ہوئے کبھی ان آباؤ اجداد کی قسم کھائی آباؤ اجداد کی قسم کے الفاظ ہی زبان سے ادا نہیں کیے

کتا ب صحیح مسلم

حدیث نمبر# ٤٢٥٤

کتاب :قسموں کا بیان

اسلا م 360 سے اقتبا س