حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں ، رسول الله نے فرمایا
کیا میں تمہیں ایسا عمل بتاؤں جس کے ذریعے االلہ خطائیں معاف کر دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے ؟؟
صحابہ نے عرض کیا
کیوں نہیں ، اللہ کے رسول ضرور بتائیں ۔
آپ نے فرمایا : ” ناگواری کے باوجود مکمل طور پر وضو کرنا ، مساجد کی طرف زیادہ قدم چل کر جانا اور نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ، یہی سرحدی چھاؤنی کی حفاظت ہے ۔” رواه مسلم
کتا ب مشکو ۃ حدیث نمبر 282