قتیبہ بن سعید بن جمیل بن طریف ثقفی اور ظہیر بن حرب نے کہا: ہمیں جلیل نے عمارہ بن قعقاع سے حدیث بیان کی انہوں نے ابوذرعہ سے انہوں نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی کہا ایک شخص رسول االلہ کے پاس آیا اور عرض کی :لوگوں میں سے میرے حسن معاشرت اور حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ نے فرمایا: تمہاری ماں. اس نے کہا: پھر کون؟ فرمایا: پھر تمہاری ماں. اس نے پوچھا :اس کے بعد کون؟ فرمایا: پھر تمہاری ماں
اس نے پوچھا: پھر کون؟ فرمایا: پھر تمہارا والد
اور قطیبہ کی حدیث میں ہے: میرے اچھے برتاؤ کا زیادہ حقدار کون ہے اور انہوں نے لوگوں میں سے کا ذکر نہیں کیا
کتا ب صحیح مسلم
حدیث نمبر# ٦٥٠٠
کتاب حسن سلوک صلہ رحمی اور ادب