You are currently viewing اہل علم کا علمی باتیں لکھ کر (دوسرے) شہروں کو بھینا

اہل علم کا علمی باتیں لکھ کر (دوسرے) شہروں کو بھینا

اسماعیل بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، ان سے ابراہیم بن سعد نے صالح کے واسطے سے روایت کی، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود ؓ سے نقل کیا کہ ان سے عبداللہ بن عباس ؓ نے بیان کیا کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے ایک شخص کو اپنا ایک خط دے کر بھیجا اور اسے یہ حکم دیا کہ اسے حاکم بحرین کے پاس لے جائے۔ بحرین کے حاکم نے وہ خط کسریٰ  (شاہ ایران)  کے پاس بھیج دیا۔ جس وقت اس نے وہ خط پڑھا تو چاک کر ڈالا  (راوی کہتے ہیں)  اور میرا خیال ہے کہ ابن مسیب نے  (اس کے بعد)  مجھ سے کہا کہ  (اس واقعہ کو سن کر)  رسول اللہ  ﷺ  نے اہل ایران کے لیے بددعا کی کہ وہ  (بھی چاک شدہ خط کی طرح)  ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں۔

کتاب صحیح بُخاری