’گناہ ‘‘
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کی خلاف ورزی ، احکامات کی عدم تعمیل کانام ہے،اللہ تعالیٰ کی ذات کبریائی کے سامنے توانسان کی ہر غلطی ہی بہت بڑی غلطی اور سنگین جرم ہے،گویاہرگناہ اپنی ذات کے لحاظ سے بڑاگناہ ہے،لیکن قرآن پاک اوراحادیث مبارکہ میں گناہوں پروعیداور ممانعت کے انداز میں تبدیلی کی بناپر گناہوں کی دوقسمیں ذکرکی گئی ہیں،صغیرہ اور کبیرہ۔
صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی کوئی قطعی تعداد نہیں ، مختلف احادیث کوسامنے رکھتے علماء نے مختلف تعداد ذکر کی ہے۔تعریف کی حد تک جس گناہ پر مجرم کے لیے رحمت سے دوری(لعنت)مذکورہو،وعیدسنائی گئی ہو یاجس پر عذاب وسزایا حدکاذکرہووہ کبائرہیں۔اسی طرح جو گناہ جرأت و بےباکی کے ساتھ کیا جائے یا جس گناہ پر مداومت کی جائے تو وہ بھی کبیرہ میں داخل ہو جاتا ہے، خواہ اس پر وعید، لعنت یا عذاب وسزا وارد نہ ہو۔
فہرست
- کفر
- تقدیر کا انکار کرنا
- ناحق کسی کو قتل کرنا
- شرک
- زنا کرنا۔
- بدفعلی کرنا
- جان بوجھ کر فرض نماز چھوڑنا
- زکوٰۃ ادا نہ کرنا
- بلا عذر رمضان المبارک کا روزہ توڑ دینا
- حجِ فرض ادا نہ کرنا
- خود کشی کرنا
- اولاد کو قتل کرنا
- والدین کی نافرمانی کرنا
- محارم و اقارب سے قطع رحمی و قطع تعلق کرنا
- جھوٹ بولنا
- حقارت سے کسی پر ہنسنا
- بدگمانی کرنا
- بلاوجہ کسی کو بُرا بھلا کہنا
- طعنہ دینا
- بُرے لقب سے پکارنا
- کسی کا عیب تلاش کرنا
- کسی کی غیبت کرنا
- دھوکہ دینا. چغلی کرنا. تہمت لگانا
- عار دلانا
- سود کھانا
- جادو کرنا
- جھوٹی قسم کھانا
- سود کھلانا۔
- سودی معاملہ کرنا
- سود پر گواہ بننا
- ناحق یتیم کا مال کھانا۔
- کسی کی آبرو پر صدمہ پہنچانا
- اپنے چھوٹوں سے بے رحمانہ سلوک کرنا
- کسی اور کی زمین پر موروثی کا دعویٰ کرنا
- بلا عذر بھیک مانگنا
- زنا/بدکاری کرنا
- چوری کرنا.
- داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا
- کافروں اور فاسقوں کا لباس پننا
- مردوں کو عورتوں کا حلیہ بنانا
- عورتوں کو مردوں سا حلیہ بنانا.
- جھوٹی گواہی دینا
- یتیم کا مال کھانا
- بے خطا جان کو قتل کرنا
- ماں باپ کی نافرمانی اور ان کو تکلیف دینا
- جھوٹی قسم کھانا. رشوت لینا یا دینا
- رشوت کے معاملے میں پڑنا
- شراب پینا
- جوا کھیلنا. ظلم کرنا
- کسی کی چیز بغیر اجازت استعمال کرنا