You are currently viewing آندھی اور بادل کے دیکھنے کے وقت پناہ مانگنے کے بیان

آندھی اور بادل کے دیکھنے کے وقت پناہ مانگنے کے بیان

عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، سلیمان بن بلال، جعفربن محمد، عطاء بن ابی رباح، زوجہ نبی ﷺ سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ آندھی اور بارش کے دن آپ ﷺ کے چہرہ اقدس پر اس کے آثار معلوم ہوتے تھے کبھی فکر ہوتی اور کبھی جاتی رہتی، جب بارش ہوجاتی تو اس سے آپ ﷺ خوش ہوجاتے اور فکر چلی جاتی، سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ سے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ عذاب نہ ہو جو میری امت پر مسلط کیا گیا ہو، جب آپ ﷺ بارش کو دیکھتے تو فرماتے کہ یہ رحمت ہے۔

صحیح مسلم

کتاب: نماز استسقاء کا بیان

باب: آندھی اور بادل کے دیکھنے کے وقت پناہ مانگنے اور بارش کے وقت خوش ہونے کے بیان میں

حدیث نمبر: 2084