You are currently viewing برتنوں اور ظروف کے استعمال کی ممانعت کے بعد نبی ﷺ کی اجازت مرحمت فرمانے کا بیان

برتنوں اور ظروف کے استعمال کی ممانعت کے بعد نبی ﷺ کی اجازت مرحمت فرمانے کا بیان

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے، وہ سلیمان بن ابی مسلم احول سے، وہ مجاہد سے، وہ ابوعیاض عمرو بن اسود سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت کیا کہ  جب نبی کریم  ﷺ  نے مشکوں کے سوا اور برتنوں میں نبیذ بھگونے سے منع فرمایا تو لوگوں نے آپ  ﷺ  سے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہر کسی کو مشک کہاں سے مل سکتی ہے؟ اس وقت آپ  ﷺ  نے بن لاکھ لگے گھڑے  (روغن زفت لگے برتن)  میں نبیذ بھگونے کی اجازت دے دی۔

صحیح بخاری

باب: مشروبات کا بیان

حدیث نمبر: ٥٥٩٣ حدیث صحیحہ

Leave a Reply