You are currently viewing رزق میں اضافے کے وظائف

رزق میں اضافے کے وظائف

1۔ سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنےکا اہتمام کریں۔
2۔ فجر کی نماز کے بعد ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کریں، ان شاءاللہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہیں گے:
اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوری: ۱۹)
3۔۔ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:
“اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ”.
نیز حسبِ توفیق صدقہ نکالنے کا معمول بنالیجیے، اگر پہلے سے معمول ہے تو اسے جاری رکھیے، اور بہتر یہ ہے کہ صدقہ یا تو دینی طلبہ پر خرچ کیجیے، یا اپنی ضرورت مند بہنوں پر,ان شاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے مسائل حل فرمادیں گے

ایک صحابی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ )خدمتِ اقدس (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)میں حاضر ہوئے اور عرض کی دنیانے مجھ سے پیٹھ پھیرلی ۔ فرمایا کیا وہ تسبیح تمہیں یا دنہیں جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے ۔خلقِ دنیا آئے گی تیرے پاس ذلیل وخوارہو کر، طلوعِ فجر کے ساتھ سوبار کہا کر ” سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سَبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ” (لسان المیزان،حرف العین، الحدیث
اُن صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سات دن گزرے تھے کہ خدمتِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کی :”حضور! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں حیران ہوں کہاں اٹھاؤں کہا ں رکھوں ۔”اس تسبیح کا آپ بھی وِرْد رکھیں ، حتَّی الامکان طلوع صبحِ صادق کے ساتھ ہو ورنہ صبح سے پہلے جماعت قائم ہوجائے تو اس میں شریک ہوکر بعد کو عدد پورا کیجئے اور جس دن قبلِ نماز بھی نہ ہوسکے تو خیر طلوعِ شمس سے پہلے ۔
(ملفوظات اعلی حضرت)