ضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، مکی مدنی مصطفےٰ ﷺ نے ارشاد فرمایا: قرب قیامت کی علامات میں سے یہ کام ہیں۔
1. لوگ قطع رحمی کریں گے۔
2. گناہوں کی کثرت ہو گی۔
3. قرآن مجید کو(سونے چاندی سے) مزیّن کیاجائے گا۔
4. مردعورتوں کی اور
5. عورتیں مردوں کی مشابہت اختیارکریں گی۔
6. آدمی اپنےوالد کی نافرمانی کرے گااور دوست و احباب سےبھلائی کرے گا۔
7. گانےوالیوں اور
8. آلات موسیقی کارِواج عام ہو جائے گا۔
تواس وقت سرخ آندھی، زمین میں دھنس جانے، شکلیں تبدیل ہونے اور دوسرے عذابوں کےآنےسے ڈرتے رہنا۔ (1)
اے ساتھیوں! غور کیجئے! ان میں سے کون سا ایسا کام ہے جو آج ہمارے زمانے میں عام نہیں ہے، قطع رحمی کرنا(2) قیامت کی علامات میں سے بتایا گیا ہے، آج گھروں اور خاندانوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑے ہوتے ہیں اور پھر یہی جھگڑے بڑھ کر قطعِ رحمی(3) کی صُورت اختیار کر لیتے ہیں۔ اور خاندان کے افراد کئی کئی سالوں تک ایک دوسرے کا منہ بھی نہیں دیکھتے۔