You are currently viewing بیمار ومعذور اور فدیہ سے متعلق مسائل
Problems related to sick, disabled and fidya

بیمار ومعذور اور فدیہ سے متعلق مسائل

 حصہ دوئم

ایک روزہ کا فدیہ ایک وقت کا کھا نا ہے کیا اس کلے لئے مسکین کا روزہ دار ہونا ضروری ہے ؟

ہاں ایک روزہ کا فدیہ ایک وقت کا کھاناہے اگر کوئی دو وقت کا دینا چاہے تو اس کی مہربانی ہے ورنا ایک وقت کا ہی کا فی ہے اور فدیہ روزہ دار ضیر روزہ دار دانوں کو دے سکتے ہیں ہماری کو شش ہو کی روزہ دار متکی اور ضروات مند آدمی کو دیں گہنا گار کو بھی دے سکتے ہیں مگر ایسے لوگوں کو تنبیہ کریں کی مسلم ہو کرگنا نا کرے ورنا اللہدینا اور آکرت دونوں میں سزا دیں گے ۔

بھا ئی کو صفر پر جا نا تھا اور روزہ رکھ لیا لیکن صبح 6 بجے ان کی طبیعت خرا ب ہو گئی اورروزہ توڑ دیا   ایسی صورت میں اس کا کفا رہ کیا دینا ہو گا ؟

مسافر کے لئے روزہ کی رخصت ہے اگر مسا فر روزہ رکھ کر توڑ  دے تو اس کا کوئی کفا رہ نہیں مسافرر سرے سے ہی روزہ نا رکھے تو کوئی حرج نہیں اگر رکھ کر توڑ دے تو اس روزہ کی قضا کرے آپ کے بھا ئی پر کوئی کفا رہ نہیں ہے بس توڑے ہوے روزہ کی قضا کر لے ۔

حاملہ عورت رمضان کے روزے لازمی رکھے یا اس کے لئے کوئی کفا رہ ہے یا اپنی جگہ کسی اور کو روزہ رکھوا سکتی ہے یا پیسے دے سکتی ہے ؟

حا ملہ عورت کو بھی عام لو گو ں کی طرح روزہ رکھنا ضروری ہے اگر روزہ رکھنے میں کوئی پریشانی ہے تو روزہ چھوڑ بھی سکتی ہے اتنی اس کے لئے رخصت ہے جتنے روزے چھوڑے گی وہ روزے بعد میں قضا کرے اور فدیہ نہیں دینا ہے اور نا ہی کسی سے اپنے نام پہر روزہ رکھوانا ہے اپنا روزہ خود رکھان ہے اور حمل کی وجہ سے روزی رکھنے میں دقت  ہو تو ابھی روزہ چھوڑ دے بعد میں اس کی قضا کر لے ۔

ایک عورت روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتی وہ یوکےمیں رہتی ہے  وہا ں اس کے پاس ایسا کوئی نہیں جسے وہ فدیہ دے سکے کیا وپہ فدیہ کی رقم پا کستان بھیج سکتی ہےاور کیا یہ رقم ایک سے زیدہ لوگوں کو دی جا سکتی ہے؟

 جیسا کہ آپ نے سوال کیا کسی بہن کو روزہ رکھنے کی طاقت نہیں ہے اور روزے کا فدیہ یوکے میں لینے والا کوئی نہیں ہے تو پھر ایسی صورت میں کسی   دوسری جگہ اور کسی دوسرے ملک میں روزے کا فدیہ بھیج سکتی ہے  اس میں کوئی حرج نہیں جیسا  رمضان کے مو قع پر پردیسی لوگ اپنے ملک میں فطر انہ بھیجتے ہیں اسی طرح یہ عورت بھی اپنے روزے کا فدیہ بھیج سکتی ہے روزہ کا فدیہ اناج کی شکل میں دینا ہے ہوکے سی انا ج تو نہیں بھیجا جا سکتا فدیہ کے مطابق وہ پیسہ بھیج دے اور اس پیسے سے اناج خرید کر فقرااور مسا کین میں تقسیم کر دیا جائے اور یہ فدیہ ایک سئے ذائد لو گو ں کو دے سکتی ہے بلکہ جتنے لو گو ں  کو دے سکے دے سکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے

معا شرےمیں بہت سی غریب خوا تین کسی دوکا ن سے راشن لیتی ہیں کیا ایسی خو اتین کا ادھا ر روزے کے فدیہ کی رقم سے دوکا ن دار کو دے سکتے ہیں ؟

روزے کا فدیہ اناج اور غلہ سے دینا ہے اس لئے ہمیں کسی محتا ج ا ور مسکین  کو روزہ کا فدیہ پیسہ نہیں بلکہ انا ج سے دینا ہے  ادھا ر ایک طر ح کا قر ض ہے جو رقم کی صورت میں ادا کیاجا ئے گا جب کے فدیہ رقم نہیں ہے اس لئے قرض میں فد یہ نہیں دیا جا ئے گا الگ سے قر ض کی ادا ئیگی کے لئے تعاون کر تے ہیں تو کوئی حرج نہیں  ہے جسے صدقہ و خیرات ہو یا ں پیسو ں کی زکو ۃ ہو  وغیرہ ۔

ایک صو رت یہ ہے کہ اگر اس غریب عورت کی دوسرے پیسوں سے مدد کے لئے فدیہ کے علاوہ کو ئی چیز نہ ہو تو تو ضرورت کہ بنا پر فدیہ سے رقم کا اندازہ لگا کر ادھا ر چکا سکتے ہیں ۔

ایک روزے کا فدیہ پا کستا ن کے حساب سے کتنا دینا ہے ؟

جس کو فدیہ دینا ہے اس کے با رے میں یہ پتہ لگا نا ہے کہ کہیں وہ شرک تو نہیں کر تا ہے ؟روزے کا فدیہ اناج اور غلہ کی شکل میں سے دینا ہے اور ایک روزے کا فدیہ تقر بیا ڈیڑھ کلو انا ج ہے یہ ہر ملک والق ں کے لئے خواہ پاکستا ن ہو یا ں کو ئی اور ملک اور فدیہ نیک اور صا لح آدمی کو دینا بہتر ہے تا ہم کلمہ پڑھنے والو ں میں سے ہو ں خواہ گنا ہ گا ر ہی کیو ں نہ ہو ں ایسے بھی دیا جا سکتا ہے جا ئز ہے ۔

ایک بہن کا سوال ہے کہ انہو ں نے روزے کا فدیہ راشن کی صورت میں نہیں دیا بلکہ رقم می صورت میں دیا ہے فدیہ دینے والے کو یہ نہیں بتا یا کہ یہ روزے کا فدیہ ہے کیا یہ درست ہے ؟

روزے کا فدیہ اناج کی شکل میں دینا تھا لیکن اگر کسی بہن نے روزے کا فدیہ پیسے کی صورت میں ادا کر دیا ہے تو کفا یت کر جا ئے گا تا ہم کو شش ہو کہ انا ج کی صورت میں دیں تا کہ سنت رسول پر عمل ہو ۔

عذز کی وجہ سے روزہ چھو ڑنے کا کتنا فدیہ ہے ؟

عذر کی وجہ سے ایک روزہ چھو ٹا ہے تو بعد میں اس کی قضا کر نی ہو گی اس کا فدیہ نہیں دینا ہے اور جو دائمی مرض یا بڑھا پے کی وجہ سے   روزہ نہ رکھ پا ئے اس کو ہر روزے کا فدیہ دینا ہے ایک روزے کا فدیہ ڈیڑھ کلو اناج ہے یا ایک مسکین کو کھا نا کھلا نا ہے ۔

ایک روزے کا فد یہ بھا رت میں کتنے روپے دینا چاہئے؟

ایک روزے کا فدیہ ڈیڑھ کلو اناج اور غلہ ہے اور ہر ملک کے لئے یہ ہی ہے کسی ملک کے لئے الگ نہیں ہے اگر کسی کو فدیہ میں انا ج کی بجا ئے پیسے دینے کی اشد ضرورت محسوس ہو تو پھر ڈیڑھ کلو انا ج فی روزے کے حسا ب سے اس کی قیمت مسکین کو دے سکتے ہیں ۔

روزے کی فد یہ اور کفا رے میں کیا فر ق ہے اس کی وضا حت فر ما ئیں ؟

فد یہ بدل کو کہتے ہیں اگر انسان ایک چیز کی طا قت  نہیں رکھتا تو بدل کے طور پر دوسرا کا م کر تا ہے اسے فدیہ کہتے ہیں جو روزہ رکھنے کی طا قت نہ رکھے وہ روزے کے بد ل کے طو ر پر فدیہ میں ہر روزے کے بد لے ایک مسکین کو کھا نا کھلا ئے گا اور کفا رے کا مطلب ہے بھر پا ئی کر نا جب انسا ن سے روزے میں غلطی ہو جا ئے تو اس کی بھر پا ئی کفا رہ ادا کر کے کر تا ہے مثلا کو ئی آدمی روزے کی حا لت میں دن کے وقت بیو ی سے جما ع کر لے تو اس غلطی کا کفا رہ ادا کر نا پڑے گا کفا رہ یہ ہے کہ یا ں تو غلا م آزاد کر ے یا ں مسلسل دو ما ہ کے روزے رکھے یا ں ساتھ مسکین کو کھا نا کھلا ئے ۔