You are currently viewing دوران سفر یہ سورتیں پڑھیں،مال دار اور خوشحال ہو جائیں گے،سورہ پڑھنے کا طریقہ حدیث مبارکہﷺ کی روشنی میں

دوران سفر یہ سورتیں پڑھیں،مال دار اور خوشحال ہو جائیں گے،سورہ پڑھنے کا طریقہ حدیث مبارکہﷺ کی روشنی میں

سیدنا جبير بن مطعم رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مجھے فرمايا
” اے جبير ! كيا تم پسند كرتے ہو كہ جب تم سفر پر جاؤ تو اپنے ساتھيوں ميں سب سے بہتر ہئيت ميں ہو اور سب سے زيادہ زاد راہ والے بن جاؤ ؟
ميں نے عرض كيا: ميرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں جى ہاں ميں پسند كرتا ہوں.
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
تم يہ پانچ سورتيں تلاوت كيا كرو سورۃ کافرون، سورۃ نصر، سورۃ اخلاص، سورۃ فلق، سورۃ الناس.
ہر سورۃ كو بسم اللہ الرحمن الرحيم سے شروع كرو اور اپنى تلاوت كو بسم اللہ الرحمن الرحيم پر ختم كرو۔
جناب جبير رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں ميں غنى اور مالدار تھا، اللہ تعالى جس كے ساتھ چاہتا ميں سفر پر نكلتا تو ميں ان ميں سب سے بدحال اور سب سے كم زاد راہ والا ہوجاتا ،
اور جب سے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مجھے يہ سورتيں پڑھنا سكھائيں اور ميں نے سفر سے قبل پڑھنا شروع كيں تو ميں ان سب ميں اچھى حالت و ہيئت والا اور سب سے زيادہ زاد راہ والا بن جاتا ، “