You are currently viewing فصل وتر کا بیان

فصل وتر کا بیان

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک (رح) نے نافع اور عبداللہ ابن دینار سے خبر دی اور انہیں عبداللہ بن عمر ؓ نے کہ  ایک شخص نے نبی کریم  سے رات میں نماز کے متعلق معلوم کیا تو آپ  نے فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعت ہے پھر جب کوئی صبح ہوجانے سے ڈرے تو ایک رکعت پڑھ لے، وہ اس کی ساری نماز کو طاق بنا دے گی۔  

 اور اسی سند کے ساتھ نافع سے روایت ہے کہ  عبداللہ بن عمر ؓ وتر کی جب تین رکعتیں پڑھتے تو دو رکعت پڑھ کر سلام پھیرتے یہاں تک کہ ضرورت سے بات بھی کرتے۔

کتاب:صحیح بُخاری

 باب: وتر کا بیان۔

حدیث نمبر:٩٩٠ حدیث صحیحہ

Leave a Reply