You are currently viewing وحی کا بیان

وحی کا بیان

ہم کو عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، ان کو مالک نے ہشام بن عروہ کی روایت سے خبر دی، انہوں نے اپنے والد سے نقل کی، انہوں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ ؓ سے نقل کی آپ نے فرمایا کہ  ایک شخص حارث بن ہشام نامی نے نبی کریم  ﷺ  سے سوال کیا تھا کہ یا رسول اللہ! آپ پر وحی کیسے نازل ہوتی ہے؟ آپ  ﷺ  نے فرمایا کہ وحی نازل ہوتے وقت کبھی مجھ کو گھنٹی کی سی آواز محسوس ہوتی ہے اور وحی کی یہ کیفیت مجھ پر بہت شاق گذرتی ہے۔ جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے تو میرے دل و دماغ پر اس  (فرشتے)  کے ذریعہ نازل شدہ وحی محفوظ ہوجاتی ہے اور کسی وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرشتہ بشکل انسان میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے۔ پس میں اس کا کہا ہوا یاد رکھ لیتا ہوں۔ عائشہ ؓ کا بیان ہے کہ میں نے سخت کڑاکے کی سردی میں نبی کریم  ﷺ  کو دیکھا ہے کہ آپ  ﷺ  پر وحی نازل ہوئی اور جب اس کا سلسلہ موقوف ہوا تو آپ صلی  اللہ علیہ وسلم  کی پیشانی پسینے سے شرابور تھی۔

کتاب: وحی کا بیان

حدیث نمبر: 2

حدیثِ صحیحہ

Leave a Reply