صبح و شام چار مرتبہ پڑھیں
ترجمہ:
اے اللہ ! میں نے اس حالت میں صبح کی ہے کہ میں آپ کو گواہ بناتا ہوں اور میں گواہ بناتا ہوں آپ کے عرش اٹھانے والے فرشتوں کو ، اور آپ کے تمام فرشتوں کو اور آپ کی تمام مخلوق کو یقیناً آپ ہی اللہ ہیں ، آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، آپ تنہا ہیں ، آپ کا کوئی ساجھی نہیں۔ اور یہ بات یقینی ہے کہ محمد (ﷺ) آپ کے بندے اور رسول ہیں۔
فضیلت:
جو شخص صبح اور شام کے وقت چار مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ جہنم سے اس کو آزاد فرما دیتے ہیں ۔
(اخرجہ ابوداود 3/317، بخاری فی ادب المفرد رقم: 1201)