You are currently viewing عیدین کا بیان

عیدین کا بیان

عیدالفطر میں نماز کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھا لینا۔

ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا کہ ہم کو سعید بن سلیمان نے خبر دی کہ ہمیں ہشیم بن بشیر نے خبر دی، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن ابی بکر بن انس نے خبر دی اور انہیں انس بن مالک ؓ نے، آپ نے بتلایا کہ  رسول اللہ  ﷺ  عیدالفطر کے دن نہ نکلتے جب تک کہ آپ  ﷺ  چند کھجوریں نہ کھالیتے اور مرجی بن رجاء نے کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن ابی بکر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے انس ؓ نے نبی کریم  ﷺ  سے، پھر یہی حدیث بیان کی کہ آپ طاق عدد کھجوریں کھاتے تھے۔

کتاب: عیدین کا بیان

حدیث نمبر: 953

حدیثِ صحیحہ