You are currently viewing سورۃ فاتحہ کی فضیلت کا بیان

سورۃ فاتحہ کی فضیلت کا بیان

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا، کہا مجھ سے حبیب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے حفص بن عاصم نے اور ان سے ابوسعید بن معلی ؓ نے کہ  میں نماز میں مشغول تھا تو رسول اللہ  ﷺ  نے مجھے بلایا اس لیے میں کوئی جواب نہیں دے سکا، پھر میں نے  (آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر)  عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نماز پڑھ رہا تھا۔ اس پر آپ  ﷺ  نے فرمایا کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم نہیں فرمایا ہے استجيبوا لله وللرسول إذا دعاکم‏ کہ اللہ کے رسول جب تمہیں پکاریں تو ان کی پکار پر فوراً اللہ کے رسول کے لیے لبیک کہا کرو۔   پھر آپ  ﷺ  نے فرمایا مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے بڑی سورت میں تمہیں کیوں نہ سکھا دوں۔ پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور جب ہم مسجد سے باہر نکلنے لگے تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے ابھی فرمایا تھا کہ مسجد کے باہر نکلنے سے پہلے آپ مجھے قرآن کی سب سے بڑی سورت بتائیں گے۔ آپ  ﷺ  نے فرمایا کہ ہاں وہ سورت الحمد لله رب العالمين ہے یہی وہ سات آیات ہیں جو  (ہر نماز میں)  باربار پڑھی جاتی ہیں اور یہی وہ قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔

حدیث نمبر ٥٠٠٦ حدیثِ صحیحہ

Leave a Reply