You are currently viewing ہدیہ کا قبول کرنا

ہدیہ کا قبول کرنا

ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے معن بن عیسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن طہمان نے بیان کیا انہوں نے محمد بن زیاد سے اور وہ ابوہریرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  کی خدمت میں جب کوئی کھانے کی چیز لائی جاتی تو آپ  ﷺ  دریافت فرماتے یہ تحفہ ہے یا صدقہ؟ اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو آپ  ﷺ  اپنے اصحاب سے فرماتے کہ کھاؤ، آپ  ﷺ  خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا کہ تحفہ ہے تو آپ  ﷺ  خود بھی ہاتھ بڑھاتے اور صحابہ کے ساتھ اسے کھاتے۔

باب    ہبہ کرنے کا بیان