سفید لباس پہننے سے متعلق حکم

مردوں کے لیے سفید لباس رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا اور پہننے کا حکم دیتے ہوئے سفید لباس کو بہترین لباس قراردیا ہے، لہذا سفید لباس پہننا اور بنانا اور اس کی خرید وفروخت جائز ہے، خواہ ربیع الاول میں ہو، البتہ اسے کسی خاص وقت میں پہننا لازم نہ سمجھا جائے۔
جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: البسوا من ثيابكم البياض، فإنها خير ثيابكم، وكفنوا فيها موتاكم. (رواه الترمذي وأبو داود وغيرهما)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے لباس میں سے سفید کپڑے پہنا کرو ؛ اس لیے کہ یہ تمہارا بہترین لباس ہے، اور اس میں اپنے مردوں کو کفنایاکرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں