نماز کے 21 بڑے فوائد

حضرت ابو ہُریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار میں نماز پڑھ کرسرکارِ مدینہ ﷺ کے پاس بیٹھ گیا، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تجھے پیٹ میں دَرد ہے؟ میں نے عر ض کی: جی ہاں ۔ فرمایا:
قُمْ فَصَلِّ، فَاِنَّ فِی الصَّلَاۃِ شِفَآءً۔
یعنی ’’اُٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شِفا ہے۔‘‘(3)
1. نماز دل، معدہ اور آنتوں وغیرہ کے مرض میں شِفا دیتی ہے
2. یہ دَرد و غم کا احساس بھلا دیتی یا کم کر دیتی ہے
3. نماز میں بہترین ورزش ہے کہ اس کے قیام میں ، رکوع اور سجدے وغیرہ کرنے سے بدن کے اکثر جوڑ حرکت کرتے ہیں
4. نزلہ زُکام کے مریض کیلئے طویل (یعنی لمبا) سجدہ نہایت مفید ہے
5. سجدے سے بند ناک کھلتی ہے
6. آنتوں میں جمع ہونے والے غیر ضروری مواد کو حرکت دے کرنکالنے میں سجدہ کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے
7. نماز سے ذِہن صاف ہوتا اور غصّے کی آگ بجھ جاتی ہے
8. نماز رزق لاتی
9. صحت کی حفاظت کرتی
10۔اذیت دور کر تی
11. بیماری بھگاتی
12. دل کی قوت بڑھاتی
13. فرحت کا سامان بنتی
14. سستی دور کرتی
15. شرحِ صدر کرتی یعنی سینہ کھولتی
16. روح کو غذا فراہم کرتی
17. دل منورکرتی
18. چہرہ چمکاتی
19. برکت لاتی
20. خدائے رحمٰن سے قریب پہنچاتی ہے
21. شیطان کو دُور بھگاتی ہے۔
(یہ نماز کے فوائد اُسی صورت میں حاصِل ہو سکتے ہیں جب نماز اطمینان سے دُرست طریقے پر ادا کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں