نبیﷺ ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا ذکر فرماتے:

تعلیم الحدیث بالتحقیق :

سیدنا مغیرة بن شعبة رضي الله عنه کے کاتب وراد نے بیان کیا کہ مجھ سے سيدنا مغیرة بن شعبة نے سيدنا معاویة رضي اللہ عنهما کو ایک خط میں لکھوایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیه وسلم ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے :

“لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ”

« اے اللہ جسے تو دے اس سے روکنے والا کوئی نہیں اور جسے تو نہ دے اسے دینے والا کوئی نہیں اور کسی مالدار کو اس کی دولت و مال تیری بارگاہ میں کوئی نفع نہ پہنچا سکیں گے ».

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں