مردوں کو حوریں تو عورتوں کوجنت میں کیا ملے گا

نیک عورت اگر شادی شدہ ہے تو جنت میں اپنے جنتی شوہر کے ساتھ رہے گی اور شوہر کو ملنے والی حوروں کی سردار ہوگی، اوراللہ تعالیٰ اس عورت کو ان سب سے حسین وجمیل بنائیں گے اور وہ میاں بیوی آپس میں ٹوٹ کر محبت کرنے والے ہوں گے۔
اں یہ ذہن میں رہے کہ ان مردوں کا بھی جنت میں جانا ضروری ہے۔اگر ان کے شوہر جنت میں نہیں داخل ہوں گے تو پھر اللہ تعالی کی منشا سے ان عورتوں کی مرضی کے مطابق جنت کے کسی اور مرد کے ساتھ ان کا نکاح کردیا جائے گا۔اگر ایک عورت نے دنیا میں ایک سے زائد مردوں سے شادی کی ہے اور وہ سارے مرد جنتی بھی ہیں تو اس عورت کو اختیار ہوگا کہ وہ ان میں سے جس سے چاہے شادی کرلے۔ یہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب اپنی مرضی سے کرے گی۔
یہ فطرت الہی ہے کہ ایک عورت ایک مرد کی بیوی بن سکتی ہے۔ بیک وقت دو مردوں کی بیوی نہیں بن سکتی۔ فطرتِ الہی کا یہ قاعدہ جنت میں بھی چلے گا کہ ایک مرد کئی بیویاں اور حوریں اپنے نکاح میں رکھ سکے گا لیکن ایک عورت ایک سے زائد کسی مرد کے ساتھ شادی نہیں کرسکے گی۔اس حوالے سے ایک روایت النہایہ میں ابن کثیر نے نقل کیا ہے۔ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے بعض عورتیں (دنیا میں) دو،تین یا چار شوہروں سے یکے بعد دیگرے نکاح کرتی ہے اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ہو جاتی ہے وہ سارے مرد بھی جنت میں چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کون اس کا شوہر ہو گا؟
ان کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ام سلمہ! وہ عورت ان مردوں میں کسی ایک کا انتخاب کرے گی اور وہ اچھے اخلاق والے مرد کو پسند کرے گی۔اللہ تعالی سے گزارش کرے گی اے میرے رب! یہ مرد دنیا میں میرے ساتھ سب سے زیادہ اخلاق سے پیش آیا لہذا اسے میرے ساتھ بیاہ دیں (باب فی الفتن والملاحم الجز الثانی رقم الصفحہ 387)
اسی طرح کنواری لڑکیاں اور وہ عورتیں جن کے شوہر جنت میں نہیں جائیں گے ان کے حوالے سے بھی واضح ارشادات ہیں۔ اللہ تعالی انہیں اجازت دیں گے کہ وہ اپنی مرضی سے جس جنتی مرد سے شادی کرنا چاہیں،انہیں اس کی اجازت ہو گی۔قرآن کریم میں ارشاد باری تعالی ہے”جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لیے ہے“(الاعراف:31)یعنی جس چیز کی چاہت کی جائے گی وہی چیز اللہ تعالی کے حکم اور منشا سے حاضر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں