غسل کے مسائل غسل کے فرائض”غسل کی سنتیں غسل کی قسمیں اور اس کے احکام

1 غسل میں تین چیزیں فرض ہیں۔
کلی کرنا۔
ناک میں پانی ڈالنا۔
پورے بدن میں اس طرح پانی پہنچائے کہ بدن میں کوئی جگہ خشک نہ رہ جائے۔
مندرجہ ذیل چیزیں غسل میں مسنون ہیں، غسل کرنے والے کے لئے ان چیزوں کی رعایت کرنا بہتر ہے تاکہ غسل مکمل طریقے سے ہوسکے۔
۱۔ غسل شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنا
2۔ طہارت حاصل کرنے کی نیت سے غسل کرنا۔
3۔دونوں ہاتھوں کو پہلے گٹوں تک دھونا، جس طرح وضو میں کرتے ہیں
4۔اگر بدن یا کپڑے پر نجاست ہو تو غسل کرنے سے پہلے نجاست کا دھونا۔
5۔غسل کرنے سے پہلے وضو کرنا۔
لیکن اگر ایسی پست جگہ میں کھڑا ہو جہاں پانی اکٹھا ہوتا ہے تو پیروں کے دھونے کو مؤخر کرنا
6 ۔تین مرتبہ پورے بدن پر پانی ڈالنا۔
7۔پہلے سرپرپانی ڈالنا، پھر داہنے کندھے پر پھر بائیں کندھے پر
8۔ اپنے جسم کورگڑنا۔
9۔ اپنے بدن کو اس طرح مسلسل دھونا کہ دوسرے عضو کے دھونے سے پہلے پہلا عضو خشک نہ ہو جائے، غسل کے سلسلے میں جتنی احادیث مروی ہیں ان سے یہی مفہوم ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں